اگر آپ مقصد اور اہداف کے ساتھ علم حاصل کرتے ہیں تو پھرآپ کی کا میابی یقینی ہے – پولیس کمشنر امبر کشور جھا
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:19/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا نے کہا کہ طلباء اگر مقصد کے ساتھ پڑھتے ہیں تو امتحانات میں اعلیٰ نمبر کے ساتھ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ حسن پارتھی پولیس کی نگرانی میں دسویں جماعت کے فائنل امتحانات میں شرکت کرنے والے سرکاری طلباء کو پولس کمشنر کے ہاتھوں امتحانی پیڈ اور امتحان کے لئے ضروری سامان طلباء کے حوالے کیا گیا اس پروگرام میں ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔
حسن پارتھی پولیس کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں تقریباً پانچ سو طلباء کے لیے امتحانی پیڈ اور دیگر امتحانی مواد تیار کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نے کہا کہ طلباء امتحانات کی وجہ سے الجھن میں نہ پڑیں، انہیں امتحانات میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے ساتھ مطالعہ کرنا چاہیے۔ اہم بات یہ ہے کہ اگر آپ محنت سے مطالعہ کرتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں تو آپ امتحانات میں سبقت حاصل کریں گے۔ دسویں جماعت کے بعد اسکول کی تعلیم ان امتحانات کے ساتھ مکمل ہوتی ہے۔ اب انہیں اپنے سنہری مستقبل کے لیے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے جستجو ہوگی۔
طلباء اعلیٰ تعلیم کے دوران غلط راستوں کا انتخاب نہ کریں تعلیم کو پورے نظم و ضبط کے ساتھ حاصل کریں۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ آپ جو اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ پہلے سے طے کریں اور اہداف کے حصول کے لیے مزید محنت کریں۔ اس پروگرام میں قاضی پیٹ اے سی پی ترومل، حسن پارتھی انسپکٹر سریش، منڈل ودیادھیکاری اور دیگر پولیس عہدیداروں نے شرکت کی۔