umrah pilgrims patience

It is necessary for the Umrah pilgrims to perform the Umrah rituals with patience and perseverance – Hazrat Maulana Khaja Naziruddin Sabili

اضلاع کی خبریں
It is necessary for the Umrah pilgrims to perform the Umrah rituals with patience and perseverance
Hazrat Maulana Khaja Naziruddin Sabili
عمرہ کے قبولیت کے لیے ضروری ہے کے عازمین عمرہ صبر و استقامت کے ساتھ مناسک عمرہ ادا کریں ۔
حضرت مولانا خواجہ نذیر الدین سبیلی

dastoornews

حیدرآباد/کھمم:-24/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

اپنے عمرہ کو مقبول بنانے کے لیے صبر و استقامت کے ساتھ مناسک عمرہ اداکریں عازمین عمرہ سفر عمرہ کے دوران زیادہ وقت عبادتوں میں گزارے دنیوی باتوں اور فضول باتوں سے معتمرین عمرہ سخت اجتناب کریں۔ ان خیالات کا اظہار کھمم میں منعقدہ عازمین عمرہ کے تربیتی کیپ سے مہمان خصوصی حضرت مولانا خواجہ نذیر الدین صاحب سبیلی نے کیا۔

Umrah pilgrims

طواف ٹورز اینڈ ٹریولز حج و عمرہ سرویز کھمم کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کا اسپیشل گروپ 2 مارچ کو کھمم سے عمرہ کے ادائیگی کے لیے حرم شریف روانہ ہونے والا ہے اسی ضمن میں کھمم کے اردو گھر شادی خانہ میں منعقدہ تربیتی کیپ برائے عازمین عمرہ سے مہمان خصوصی حیدرآباد دکن کے مشہور و معروف عالم دین و شہنشاہ خطابت حضرت مولانا خواجہ نذیر الدین صاحب سبیلی ناظم مدرسہ عائشہ نسوان حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمرہ کے مقبولیت کے لیے ضروری ہے کے عازمین عمرہ صبر و استقامت کے ساتھ مناسک عمرہ ادا کریں خانے کعبہ کے طواف اور صفا مروا کے درمیان سعی کے دوران ذکر و اذکار اور دعاؤں کا اہتمام کرتے ہوئے ادا کریں۔

umrah pilgrims

دوران عمرہ صبر کا مظاہرہ کریں مولانا نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کی یہ تمنا ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں ایک مرتبہ حرم شریف اور روزہ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کریں ۔

umrah pilgrims

عازمین عمرہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنا پیسہ اور وقت خرچ کرتے ہوئے اللہ کے گھر کی زیارت کے لیے جاتے ہے ضروری یہ ہے کہ عمرہ کے فراغت کے بعد اپنی زندگی میں انقلاب پیدا کریں اور ماضی کے گناہوں پر ندامت کا اظہا کرنا یہ ھی عمرہ کا اصل مقصد ھونا چاہئے۔ انہوں نے نیک ارادوں اور نیک جذبات کے ساتھ عمرہ کے سفر کو مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

umrah pilgrims

اس موقع پر حافظ محمد جواد احمد بانی و ذمہ د ار طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کھمم نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر تمام عازمین عمرہ کو تین تین بیگ الحمدان ٹورز اینڈ ٹریولز کی جانب سے تحایف دگئے گئے ۔

اس موقع پر طواف ٹورز اینڈ ٹریولز کھمم کے بانی و ذمدار حافظ محمد جواد احمد نے حضرت مولانا خواجہ نذیر الدین صاحب اور ڈاکٹر حفیظ خان صاحب کی شال پوشی کی ۔

umrah pilgrims

اس موقع پر تمام عازمین عمرہ کے لیے اردو گھر شادی خانہ کھمم میں ہی مفت میڈیکل کیپ منعقد کیا گیا ،مولانا خواجہ نذیر الدین صاحب کی دعاء پر عازمین عمرہ کے تربیتی کیپ کا اختتام عمل میں آیا حافظ محمد جواد احمد نے کلمات تشکر ادا کیا۔