نائینی راجندر ریڈی فاطمہ فیسٹ کی تقریبات میں شرکت اور خصوصی پوجا کی

اضلاع کی خبریں

نائینی راجندر ریڈی فاطمہ فیسٹ کی تقریبات میں شرکت اور خصوصی پوجا کی

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-13/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ورنگل مغربی قانون ساز اسمبلی کے رکن مسٹر نینی راجندر ریڈی نے قاضی پیٹ فاطمہ نگر کیتھیڈرل چرچ میں منعقدہ فاطمہ فیسٹ کی تقریبات میں شرکت کی اور خصوصی پوجا کی۔ اس موقع پر بشپ ادمولا بالا کے ساتھ چرچ کے منتظمین نے نینی راجندر ریڈی کو اعزاز سے نوازا۔

اس کے بعد انہوں نے تمام مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا سب پر مہربان ہو ہر ایک پر خدا کی رحمت ہو۔
اس پروگرام میں بشپ اُدومولا بالا، فاطمہ کیتھیڈرل چرچ کے چیرمین دیاساگر، گنگاراپو امرتا راؤ، ایڈوکیٹ ابوبکر، کارپوریٹر منسا رام پرساد اور دیگر نے شرکت کی۔