اشونی تاناجی واکاڈے بطور جی ڈبلیو ایم سی کمشنر

اضلاع کی خبریں
اشونی تاناجی واکاڈے بطور جی ڈبلیو ایم سی کمشنر
ورنگل ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر کا بلدیہ میں تبادلہ کرنے کے احکامات جاری

 

حیدرآباد/ورنگل:-14/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

ریاستی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں اشونی تاناجی واکاڈے کو جی ڈبلیو ایم سی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
اشونی تاناجی واکاڈے جو ورنگل ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر (مقامی اداروں) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کا تبادلہ جی ڈبلیو ایم سی بلدیہ کمشنر کے طور پر کیا گیا ہے۔

محترمہ اشونی تاناجی واکاڈے نے جمعرات کی شام ہیڈکوارٹر میں جی ڈبلیو ایم سی کی کمشنر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمیشنر انیس الرشید،ضلع پبلک ریلیشن آفسر محمد ایوب علی و دیگر موجود تھے۔