48ویں ڈیویژن درگاہ قاضی پیٹ میں 85 لاکھ کے فنڈز سے مختلف ترقیاتی پروگراموں کا رکن اسمبلی راجندر ریڈی نے کیا افتتاح ۔
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-15/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
حلقہ ورنگل مغرب رکن اسمبلی نا ئینی راجندر ریڈی نے قاضی پیٹ 48 ویں ڈویژن درگاہ کے علاقہ میں کئی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔
ورنگل مغربی حلقہ کے قانون ساز اسمبلی نائینی راجندر ریڈی نے آج شام 48 ویں ڈیویژن درگاہ میں 85 لاکھ کے فنڈز سے مختلف ترقیاتی پروگراموں کا افتتاح عمل میں لایا۔ جس میں خاص کر ڈویژن میں ماڈل سکول، ڈرینج، سی سی روڈ شمشان گھاٹ کا رسمی طور پر افتتاح کیا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی نائینی راجندر ریڈی نے کہا کہ وہ ڈیویژن کی ترقی میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں اور ہر تعمیری کام میں تعاون کریں گے اور ڈیویژن سے متعلق دیگر مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈویژن کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اس موقع 48ویں ڈویژن کی کارپوریٹر ڈاکڑ سرتاج بیگم، سابق کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر، سینئر کانگریس لیڈر ایس کے۔ امر، ڈویژن صدر سنگاراپو روی پرساد، بندیلا روی پرساد، ایم کمار، ایم وینا، پوٹارابوئینا سرینواس، لنکیلا پلی سرینواس، اقلیتی لیڈر امتیاز، ہری پرساد، لنکیلا پلی کرشنا اور دیگر موجود تھے۔