جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی محفل 26 اگست کو
Annual Eid Milad-un-Nabi ﷺ Gathering to Be Held in Warangal on August 26

ورنگل، 24 اگست:
(دستور نیوز)
جشنِ عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں 1501واں سالانہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست 2026 بروز بدھ رات 9 بجے مندی بازار، ورنگل میں منعقد ہوگا۔
محفل میں مہمانِ خصوصی خطیبِ اہلِ سنت، مقررِ شعلہ بیان، ترجمانِ مسلکِ اعلیٰ حضرت، حضرت علامہ مولانا محمد آصف رضا صاحب ضیائی (استاد دارالعلوم ضیاء الاسلام، بلرام پور، اترپردیش) خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
اسی طرح شاہنشاہِ خطابت، عمدۃ البیان، ناصرِ مسلکِ اعلیٰ حضرت، حضرت علامہ مولانا شاہد رضا برکاتی صاحب بطور مقرر شرکت کریں گے۔
محفل میں گنٹور کے معروف خطیبِ اہلِ سنت حضرت مولانا محمد صدیق معصوم نقشبندی صاحب، امام و خطیب مسجدِ محمدیہ، رنگم پیٹ، ورنگل، بھی خطاب فرمائیں گے۔
اس موقع پر تلگو زبان میں خطاب کے لیے محترم ڈاکٹر سید مخدوم محی الدین قادری صاحب کو مدعو کیا گیا ہے۔
منتظمین نے تمام عاشقانِ رسول ﷺ اور اہلِ ایمان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت محفل میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے ثوابِ دارین حاصل کریں۔
مقام: منڈی بازار، ورنگل
تاریخ: 26 اگست 2026، بروز بدھ
وقت: رات 9 بجے
دستور نیوز