مسلم خواتین کو سلائی مشینیں دیکرخود روزگاری مہیا کیا جائے۔ نعیم الدین

اضلاع کی خبریں
مسلم خواتین کو سلائی مشینیں دیکرخود روزگاری مہیا کیا جائے۔ نعیم الدین

حیدرآباد/ورنگل:-14/مارج
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

بی آر ایس پارٹی کے مشترکہ ورنگل ضلع اقلیتی سیل کے صدر نعیم الدین نے کہا کہ مسلم خواتین کو سلائی کا کام دیا جانا چاہیے۔ جمعرات کو بی آر ایس پارٹی کے ضلع ہنمکنڈہ دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی آر ایس پارٹی نے اقلیتوں کی ترقی کے لیے بہت کام کیا ہے۔

اس م وقع پر انہوں نےیاد دہانی کی کہ ٹی آر ایس حکومت میں اقلیتوں کو قرضے اور سلائی کا کام بھی دیا جاتا تھا۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں الیکشن کوڈ کی وجہہ سے سلائی مشینوں و سامان کی تقسیم روک دی گئی تھی اور اقلیتوں کے قرضے بھی روک دیے گئے تھے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ریونت ریڈی حکومت مسلم اقلیتوں کے تئیں مخلص ہے تو اس سے مطالبہ پر فوری عمل آوری کرتے ہوئے سلائی مشینوں کی تقسیم اور 10000 روپے کے قرضوں کی تقسیم عمل میں لائی جائے ۔ اس پروگرام میں بی آر ایس قائد محمد افضل، اسماعیل، سینیربی آر ایس قائد محمد خلیل، محمد شکیل، تسلیمہ خان، عبدا للہ خان، توصیف احمد اور دیگرشامل تھے۔