حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب کی روایت چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام ۔

تلنگانہ
حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب کی روایت چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام ۔

 

حیدرآباد:۔15/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

لال بہادر اسٹیڈیم میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کوریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی کی جانب سے دعوت افطا ر کا وسیع پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔آج کی اس دعوت افطار میں ہزاروں کی تعداد میں بشمول اہم شخصیتوں کے لوگ بھی شریک ہوئے۔سیاسی قائدین، علمام ، مشائخین کے علاوہ اعلیٰ عہدیداروں ںنے شرکت کی۔

خاص کر رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکاراپارکا، وزیر محصول پونگولیٹی سرینواس ریڈی، حکومتی مشیر شبیر علی ، صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی، صدرنشین حج کمیٹی‘ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعرف خسرو پاشاہ، صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن عبید اللہ کوتوال، صدرنشین اردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان و سینئر کانگریس قائدین نے شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی نے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ریاست میں مسلم اور عیسائی اقلیتوں کی ترقی اور بہبود کے لیے کانگریس حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور میں مسلمانوں کے لیے 4 فیصد ریزرویشن کو نافذ کرنے میں پارٹی کے رول کو اجاگر کیا۔ پی ایم مودی اور امیت شاہ کے ذریعہ اس ریزرویشن کی ممکنہ منسوخی کے بارے میں اٹھائے گئے خدشات کے جواب میں، سی ایم ریونت ریڈی نے یقین دلایا کہ حکومت اقلیتی برادریوں کے حقوق کو برقرار رکھے گی اور ان کا تحفظ کرے گی۔