تلنگانہ ریونیو ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن (ٹریسا)کا کیلنڈر اور ڈائری کی کلکٹر کے ہاتھوں رسم اجرائی
ہنمکنڈہ:-27/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
تلنگانہ ریونیو ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن (ٹریسا) ضلع ہنمکنڈہ کیلنڈر اور ڈائری کی ہفتہ کو ضلع کلکٹر محترمہ سکتا پٹنائک اور ایڈیشنل کلکٹر مہیندر جی کے ہاتھوں رسم اجرائی عمل میں آئی- ٹریسا کے صدر، جوائنٹ ورنگل ضلع کوآرڈینیٹر گنیپاکا راجکمار نے اس پروگرام کی صدارت کی-
اس موقع پر سکریٹری عرفان، انجمن کے عہدیداران، تحصیلدار اے وی۔ بھاسکر، محمد ریاض الدین، این۔ جگن موہن ریڈی، کے ستیہ نارائنا، پھنی کمار، عابد علی، گوری شنکر، بی ویسونرائنا، جیوتی ورالکشمی دیوی، سریش کمار، سوری نارائنا، سنتوش، وٹھل، جی سرینواس ریڈی، شیام، شنکر، کرن، امر، ریونیو عملہ اور دیگر موجود تھے-