ہنومان شوبھایاترا آپسی تال میل اور پرامن طریقے کے ساتھ سے منایا جائے۔سنٹرل زون ڈی سی پی محمدعبدالباری
حیدرآباد/ورنگل:-20/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل سنٹرل زون ڈی سی پی عبدالباری نے کہا کہ ہنومان شوبھا یاترا پرامن طریقے سے منائیں ۔
ڈی سی پی نے ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا کے ہدایات کے مطابق اس مہینے کی 23 تاریخ کو ٹرائیسٹی میں منعقد ہونے والی ہنومان شوبھا یاترا کو پرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے مختلف پولیس کو مختلف سرکاری محکموں اور شوبھا یاترا کے منتظمین کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقادکیا ۔

اس اجلاس میں ڈی سی پی نے شوبھا یاترا کو پر سکون اور ماحول میں منانے کے انتظامات اور شوبھا یاترا کو جاری رکھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈی سی پی نے شوبھایاترا کے پرامن انعقاد کے لیے منتظمین کی طرف سے احتیاط کے ساتھ عمل پیروی کیے جانے والے قواعد کے بارے میں کئی تجاویز پیش کی ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی پی نے کہا کہ ورنگل شہر کی یہ تہذیب ہیکہ یہاں تمام مذاہب بھائی چارگی کے ساتھ تہوار مناتے ہیں اور ورنگل کی بین مذہبی تہذیب دیگر علاقوں کے لیے ایک مثالی مقام رکھتی ہے۔ ڈی سی پی عبدالباری نے بتایا کہ ہمیں ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا چاہئے اور تہواروں کو اسی طرح منانا چاہئے۔

اس میٹنگ میں ٹرینی آئی پی ایس شبھم ناگ، اے سی پیز دیویندر ریڈی، نندی رام نائک، ستیہ نارائنا، ورنگل گریٹر میونسپل ایڈیشنل کمشنر انیس الرشید کے علاوہ ٹریفک، لاء اینڈ آرڈر انسپکٹرز، آر اینڈی بی عہدیدار ، میونسپل عہدیداروں اور وشو ہندو ، بجرنگ کارکنوں نے شرکت کی۔