الیکشن افسر و کلکٹر سکتا پٹنائک نے ورنگل اینوماملہ زرعی مارکیٹ یارڈ کے اسٹرانگ روم کا معائنہ کیا۔
حیدرآباد/ورنگل:-15/مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ہنمکنڈہ کے ضلع الیکشن افسر اور کلکٹر محترمہ سکتا پٹنائک نے بروز بدھ ورنگل اینوماملہ زرعی مارکیٹ یارڈ کے اسٹرانگ روم جس میں ورنگل پارلیمانی حلقہ سے متعلق انتخابات میں استعمال ہونے والی ای وی ایم مشینیں رکھی گئی ہیں کا معائنہ کیا۔

کلکٹر نےضلع ہنمکنڈہ کے تحت آنے والے علاقہ پرکال اور ورنگل مغربی حلقوں کے اسٹرانگ رومس کا معائنہ کیا اور وہاں کے ریکارڈ کی جانچ کی اور اسٹرانگ رومزکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

کلکٹر نے پرکال اور ورنگل ویسٹ حلقوں کے ای وی ایم کی مہریں اور اسٹرانگ رومز کے شٹروں کے تالے کا معائنہ کیا جہاں انتخابی سامان رکھا گیا تھا۔
اسٹرانگ رومز کی لاگ بک کی جانچ کی گئی جہاں ای وی ایم مشینیں اور انتخابی سامان رکھا گیا ہے۔ کلکٹر نے اسٹرانگ رومز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کے لیے تنصیب کئے گئے واچ روم کا بھی معائنہ کیا۔