نو منتخب ایم ایل سی تینمار ملنا نے درگاہ قاضی پیٹ پر حاضری دی اور مسلم ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔

اضلاع کی خبریں
نو منتخب ایم ایل سی تینمار ملنا نے درگاہ قاضی پیٹ پر حاضری دی اور مسلم ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔

 

حیدرآباد/قاضی پیٹ:-26/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ایم ایل سی تینمار ملنا نے اپنے 26/جون کو ضلع ورنگل کے  دورہ پر رہے ۔ انہوں نے اپنی اولین خواہش کے مطابق درگاہ قاضی پیٹ پہنچ کر ریاستی حج کمیٹی چیرمین مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعرف خسرو پاشاہ سے ملاقات کی اور انکی کاوشوں سے ہی اپنی جیت ہونے کا اعتراف کیا اور مسلم ووٹروں کا شکریہ اد اکیا۔

انہوں نے کہا میری کامیابی کا سہرا سماج کے پڑے لکھے طبقہ کو جاتاہے خاص کر میرے حلقوں کے مسلم نوجوان اور بزرگان دین کی دعائیں اور کوششیں میری جیت کی ضامن رہی ہیں۔انہوںنے ایڈکیٹ ابوبکر کا خاص کر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے انفرادی انداز میں سوشیل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارموں سے تین مارملنا کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تھی وہ خاصی کارآمد رہی۔

 

 

بعدا زاں انہوں نے درگاہ افضل بیابانی کی زیارت کی اور چادر گل پیش کیا ، اس موقع پر مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعرف خسرو پاشاہ نے ملک میں امن اور بھائی چارگی کی دعائیں مانگی ۔

 

اس پروگرام میں سید بختیار بیابانی جانشین درگاہ افضل بیابانی، سینیر سیاسی قائد و سابقہ کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر ، جناب مرزا عزیز احمد بیگ صاحب،  جکولا رویندر،  مرزا عزیز بیگ ضلع اقلیتی صدر ہنمکنڈہ، محمد ایوب ضلع اقلیتی صدر ورنگل، ایڈوکیٹ مدثر ، جناب تنویر ،سنگاپور روی ، قاسم خان بیابانی ودیگر احباب بھی موجود تھے۔