تلنگانہ کے کئی علاقوں میں ہلکی سی بارش عوام کو گرمی سے وقتیہ راحت
حیدرآباد:-20/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
شدید درجہ حرارت اور ہیٹ ویو سے راحت دیتے ہوئے، حیدرآباد ، ورنگل اور ہنمکنڈہ سمیت تلنگانہ کے کئی حصوں میں ہفتہ کی صبح اچھی بارش ہوئی۔
حیدرآباد کے علاقہ نامپلی، مہدی پٹنم، ہمایوںنگر، سرو نگر، ملک پیٹ، دلسکھ نگر، ونستھلی پورم اور کاچی گوڑا سمیت کئی علاقوں بشمول شمش آباد ، ادیبتلہ ، چارمینار میں ہلکی سی بارش ہوئی۔ضلع ورنگل کے ایل بی نگر، نعیم نگر، مٹھواڑہ، منڈی بازار، چارباولی، صوبیداری، جولائی واڑہ کے علاوہ اضلاع کے اطراف و اکناف میں بھی ہلکی سی بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ سدی پیٹ، میدک، سرسلہ، کاماریڈی اور جنگاؤں اضلاع کے کچھ حصوں میں بھی بارش ہوئی جس سے گذشتہ ایام سے موسم گرما کی بڑھی ہوئی تمازت سے عوام کو کچھ حد تک راحت ملی ۔