warangal idare adab islami mushayera

Warangal mein Idare adab Islami ka kamyab mushayera

اضلاع کی خبریں سخن سرائے
Warangal mein Idare adab Islami ka kamyab mushayera
ورنگل میں ادارہء ادبِ اسلامی کا کامیاب مشاعرہ
dastoornews

حیدرآباد/ورنگل:-12/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

نئی نسل کواردو سے قریب کرنے کے لئےاُردو زبان کی چاشنی سے واقفیت کے لئے مشاعروں سےقریب کرنا بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار صدرِ مشاعرہ ڈاکٹر میر کوکب علی پرنسپل اسلامیہ ڈگری اینڈ پی جی کالج ورنگل نے کیا. جناب شعیب الحق طالب صدر ادارہء ادبِ اسلامی تلنگانہ اسٹیٹ نے کہا کہ ادارہء ادبِ اسلامی قومی سطح پر اردو اسلامی ادب کے فروغ کی ایک تحریک ہے۔

Warangal Idare adab Islami mushayera

اس مشاعرہ میں مہمانانِ خصوصی حضرت اقبال شیدائی،ڈاکٹر نعیم سلیم اور جناب قادر محی الدین ین آر آئی شریک ہوئے. جناب تحسین بابر نے تلاوت کلام پاک اور ترجمہ سنایا. حمدِباری تعالیٰ جناب حفیظ خان ، نعت نبیؐ کا نذرانہ ڈاکٹر شجیع اکبر، جناب محمد غوث اور جناب محبوب جمیل نے پیش کیا. مشاعرہ کا آغاز جناب امیرالدین امیر کی طرحی نعت سے ہوا یہ مشاعرہ بطرح "اجالے کھو گئے ہیں تیرگی میں” پر ہوا ۔

Warangal mein Idare adab Islami mushayera

اس مشاعرہ میں خصوصی مہمان حضرت اقبال شیدائی، ڈاکٹر نعیم سلیم اور بطورِ مہمان شعراء جناب امجد سلیم امجد جناب مہیمن الدین راحل اور جناب قدیرطاہر کریمنگر کے علاوہ میزبان شعراء جناب اقبال درؔد، جناب سید حسینی برتر، جناب وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب اکبرضیاء ،جناب حمیدعکسی جناب قادر انصاری، جناب خواجہ کیفی، جناب امیر الدین امیر نے اپنے طرحی کلام سے محظوظ کیا. نظامت کے فرائض جناب اقبال درؔد نے خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا۔مشاعرہ میں محترمہ نعیمؔہ گوہر، محترمہ نصرت جہاں پیکر کا مرسلہ طرحی کلام بھی سنایا گیا۔

اس مشاعرہ میں اہل ذوق حضرات کی کثیر تعداد مشاعرہ کے اختتام تک اپنی حاضری برقرار رکھی۔ مشاعرہ کا اختتام سید عبدالحفیظ کنوینر کے شکریہ پر ہوا۔