پولیس اسٹاف کی فلاح و بہبودی پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا
حیدرآباد/ورنگل:-14/اگست
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا نے کہا کہ مسلسل اپنے فرائض کو انجام دینے والے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ورنگل پولیس کمشنر نے بروز چہار شنبہ ورنگل پولیس کمشنریٹ دفتر کی نئی عمارت میں تلنگانہ پولیس ویلفیر کنزیومر اسٹورس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ورنگل کمشنریٹ پولیس ضروری اشیاء اور دیگر گھریلو اشیاء انتہائی کم قیمتوں پر فروخت کررہی ہے۔ پولیس ویلفیئر کنزیومر سٹورز کو نئی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے اس اسٹور کی توسیع کا مقصد مزید ضروری اشیاء کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نے ان پولیس ویلفیئر کنزیومر اسٹورس سے سامان کی پہلی خریداری کی اور سامان کی فروخت کا آغاز کیا۔
بعد ازاں پولیس کمشنر نے کہا کہ ویلفیئر کنزیومر اسٹورس کا بنیادی مقصد پولیس اہلکاروں کو کم قیمت پر معیاری اشیاء فراہم کرنا ہے اور آنے والے دنوں میں اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے پروگراموں کو منظم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈی سی پیز سنجیو، سریش کمار، اے سی پیز اننتیہ، وجے کمار، آر آئی ایس ستیش، سپرجیون راج، سریدھر، سری نواس، آر ایس آئی شراون کمار، اسٹورس انچارج مدھو، پولیس آفیسرز اسوسی ایشن کے صدر شوبھن، اسٹورس عملہ اور دیگر پولیس اہلکاروں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔