ورنگل میں جشن یوم آزادی کے ضمن میں پروگرام کا انعقاد ۔
حیدرآبا/ورنگل:-18/اگست
(دستورنیوز ڈاٹ کام)
گولڈن گیسٹ ہاؤز ایل بی نگر ور نگل میں 78 ویں جشن آزادی کے ضمن میں عزیز یہ پر فیومس کے زیر اہتمام ایک شام ہم خیال ورنگل کے موضوع پر منایا گیا۔
اس پروگرام میں جناب محمد عبدالعلیم جاوید، جناب ایس ایم سعید ، جناب اکبر ضیاء، جناب علیم دانش، جناب محمد حبیب الدین، جناب محمد اختر حسین نے حب الوطنی کے گیت و فلمی اور غیر فلمی نغمے غزلوں اور گیتوں کو موسیقی کے ساتھ گا کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس پروگرام میں جناب اقبال درد، جناب سید عبد الحفیظ ، جناب خواجه کیفی ، جناب امیر الدین امیر، جناب مرزا فاضل بیگ، جناب خواجہ شکیل احمد اور جناب انجینئر یوسف نے خصوصیت کے ساتھ شرکت کی۔
مرزا فتح اللہ بیگ ریاض، محمد جعفر، معشوق شریف ، سید نظام الدین ، محمد حسین پاشاہ ،محمد عابد، محمد سلیم, رمضان علی پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔