All facilities will be provided for Dargah khazipet Urs celebrations. Suitable facilities will be provided for the devotees. MLA Naini Rajender Reddy.

اضلاع کی خبریں
درگاہ قاضٰی پیٹ عرس کی تقریبات کے لیے تمام سہولیات فراہم کئے جائینگے۔ عقیدت مندوں کیلئے ہر مناسب سہولتیں فراہم کی جائےگی۔ رکن اسمبلی نائینی راجندر ریڈی

 

حیدرآباد/قاضی پیٹ:-13/اگست
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

حضرت سید شاہ افضل بیابانی درگاہ قاضی پیٹ کے عرس سے پہلے انتظامات کا جائیزہ لینے کے لئے ورنگل مغرب رکن اسمبلی نے نائینی راجندر ریڈی ، سید بختیار بیابانی، وارڈ نمبر48 کے سابقہ کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر، جی ڈبلیو ایم سی کمشنر تاناجی وکاڈے اور تلنگانہ حج کمیٹی کے چیرمین و سجادہ درگاہ قاضی پیٹ سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ متعلقہ حکام کے ساتھ درگاہ کے احاطے کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایک ہفتہ  تک چلنے والے عرس کی تقریبات کے موقع بھر پور انداز میں وقت سے پہلے انتظامات مکمل ہوجائیں تاکہ دور دراز سے آنے والے زارئین و عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

انہوں نے عرس کے انتظامات کے لئے ہنگامی فنڈز کا بندوبست ہوتے ہی کام شروع کرنے کو کہا۔ بنیادی طور پر سڑکوں کی مرمت ، برقی اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے ۔

اس موقع پر انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ تقریباً ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے عرس کے دوران عقیدت مندوں کے لیے تمام سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی مشینری موجود رہے۔

اس پروگرام میں کارپوریٹر سرتاج بیگم، سابق کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر، ضلع اقلیتی صدرمرزا عزیز بیگ، پی سی سی ممبران رجالی، رحیم النسا، ڈویژن صدر سنگاراپو روی پرساد، سینئر اقلیتی لیڈر امر، کمار، امتیاز، سرینو اور دیگر نے شرکت کی۔