پرسنل سیکورٹی آفسر اپنی تفویض کردہ ڈیوٹی میں کوتاہی نہ برتیں۔
سیکیورٹی اہلکار مختلف قسم کے ہتھیاروں کے استعمال میں ماہر ہوں۔
جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہوں۔ ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا
حیدرآباد/ورنگل:-14/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل پولیس کمشنریٹ میںبرورز جمعرات پولیس کمشنریٹ کے ذاتی سیکورٹی اہلکاروں کے لیے تین روزہ تربیتی کلاس کا آغاز کیا۔اس موقع پر پولیس کمشنر امبر کشور جھا آرمرڈ ریزرو ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ان تربیتی کلاسوں میں متعلقہ محکمے کے افسران نے پرسنل سیکیورٹی اہلکاروں کو ذاتی سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے انجام دینے والے فرائض کے ساتھ ساتھ لوگوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن سے اپنی جان کے خطرے کے بغیر PSO سیکیورٹی حفاظت فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر پولیس کمشنر امبر کشور جھا نے کہا کہ پرسنل سیکیورٹی پرسن کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار مسلسل چوکس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرا سی چوک مجرمو، زاتی دشمنوں اور بدلہ کے خیالات رکھنے والوں کو موقع ملے گا جسکی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے انفرادی سیکیورٹی اہلکاروں کی خصوصی تربیت کی ضرورت ہے، خاص طور پر سیکیورٹی اہلکار وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کرتے وقت اردگرد کی نگرانی کریں اور مشکوک افراد کی فوری نشاندہی کریں۔
سیکیورٹی اہلکاروں کو چاہیے کہ وی آئی پی کے لوگوں کے درمیان سفر کے دوران وی آئی پی کو لاحق خطرے کے بارے میں پیشگی احتیاطی اندازے لگا لیں، اگر سیکیورٹی اہلکار چوکنا ہوں تو وی آئی پی کو کس خطرے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
اس کے علاوہ سیکیورٹی اہلکار مختلف قسم کے ہتھیاروں کے استعمال میں ماہر ہوں۔ ان کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہونا چاہیے۔پولیس کمشنر نے مشورہ دیا کہ جسمانی ورزش ہو اپنا روز مرہ کا معمول بنا لیں تاکہ جسمانی امراضوں سے دور رھ سکے۔
اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈی سی پی سریش کمار، روی، اے سی پی اننتیہ، آر آئی ایس سپرجیون راج، سریدھر، چندر شیکھر، پولیس اسوسی ایشن کے صدر شوبھن گوڑ کے ساتھ تربیت یافتہ اہلکاروں نے حصہ لیا۔