ideal beauty academy

Ideal Beauty Academy to be Inaugurated in Hanamkonda on April 28

اضلاع کی خبریں صحت
Ideal Beauty Academy to be Inaugurated in Hanamkonda on April 28
ہنمکنڈہ میں آئیڈیل بیوٹی اکیڈمی کا افتتاح 28 اپریل کو، معزز مہمانانِ خصوصی شرکت 

golden gust house warangal

حیدرآباد/ہنمکنڈہ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے زیرِ اہتمام خواتین کی فلاح و بہبود اور ہنر مندی کے فروغ کے مقصد سے آئیڈیل بیوٹی اکیڈمی (ٹریننگ اینڈ پارلر) کا شاندار افتتاح بروز منگل 28 اپریل 2026 کو صبح 9:30 بجے منعقد ہوگا۔یہ افتتاحی تقریب آئیڈیل گرلز ہاسٹل، لشکر بازار، ہنمکنڈہ میں منعقد کی جائے گی، جہاں معزز شخصیات بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گی۔

تقریب میں بطور چیف گیسٹ ورنگل ویسٹ کے رکن اسمبلی سری نائنی راجندر ریڈی، چیئرمین لائبریری ہنمکنڈہ عزیز خان صاحب، سابق کارپوریٹر محمد ابو بکر صاحب، ڈسٹرکٹ مائناریٹیز ویلفیئر آفیسر ایم سرینو، صدر مائناریٹیز انٹلیکچول فورم ڈاکٹر انیس احمد صدیقی اور چیئرمین کانگریس مائناریٹی سیل مرزا عزیز بیگ شرکت کریں گے۔

منتظمین کے مطابق آئیڈیل بیوٹی اکیڈمی کے قیام کا مقصد خواتین خصوصاً نوجوان لڑکیوں کو بیوٹی پارلر اور متعلقہ شعبوں میں تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور معاشی طور پر مضبوط ہوں۔
مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل نے تمام معززین، سماجی کارکنان، خواتین اور عوام الناس سے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

دستور نیوز ڈاٹ کام