مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل اور اجرا ہسپٹل کے اشتراک سے مفت ہیلت کیمپ کا کامیاب انعقاد
حیدرآباد/ورنگل:-4/مارچ
(دستو نیوز ڈاٹ کام)
مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل اور اجرا ہاسپٹل ملگ روڈ ہنمکنڈہ کے بین اشتراک سے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ آئیڈیل گرلز ہاسٹل لشکر بازار ہنمکنڈہ میں انعقاد ہونے والے اس کیمپ میں ڈاکٹر شفیع کارڈیولوجسٹ اجرا ہاسپٹل، ڈاکٹر انیس سلطانہ ماہر امراض نسواں، ڈاکٹر اسلم پرویز ماہر امراض دندان، ڈاکٹر کوثر جنرل فیزیشن نے مریضوں کا معائنہ کیا-

اس ہیلت کیمپ میں تقریبا 126 سے زائد افراد نے مفت ہیلت کیمپ سےاستفادہ حاصل کیا او اس موقع پر ان مریضوں کو مفت دوائیوں کی تقسیم بھی عمل میں لائی گی-
اس کیمپ میں مریضوں کے معائنہ اور مفت ادوات کے علا و ہ ان مریضوں کا ضرورت کے مطابق مفت لیب ٹیسٹوں کو بھی عمل میں لایا گیا ۔ اس کے علاوہ صحت کی مناسبت سے مزید علاج کے لئے اجرا ہاسپٹل کو بھی رجوع کیا گیا۔

اس موقع پر اجراء ہاسپٹل کے ڈاکٹروں اور عملہ و دیگر کی تہنیت گئی۔ اس منعقدہ ہیلت کیمپ کے ذمہ دارا ن محمد عبد الکلیم صدر سوسائٹی، سید عبد الماجد نائب صدر سوسائٹی، محمد سراج احمد سکریٹری سوسائٹی، چشتی حسن خازن سوسائٹی، محمد عبد الرحیم لئیق، صفدر بابا، محمد محبوب علی، نجیب اقبال، خیر الناصرین، محمد سلیم احمد، محمد خواجہ معین الدین اختر، مرزا ریاض بیگ، محمد عبد العلیم زاہد، حافظ محمد سمیع الدین، محمد محمود علی چاند، انور علی، اور دیگر سوسائٹی کے اراکین موجود تھے۔

