ورنگل میں ادارہء ادبِ اسلامی کا کامیاب مشاعرہ
حیدرآباد/ورنگل:-24/مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
زیر اہتمام ادارہء ادبِ اسلامی ورنگل ایک شاندار و کامیاب مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس مشاعرہ اغاز جناب محمد معشوق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، حمدِباری تعالیٰ جناب نذیر احمد پرویز نے پیش کی اور نعت شریف کا نذرانہ ڈاکٹر شجیع اکبر، جناب محمد غوث اور معروف نعت خواں جناب مجتہدالدین نے پیش کیا۔
اس مشاعرہ کی صدارت تحریک قلم کے صدر جناب ناصرواحدی نے کی. بطورِ مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر رحیم رامش، جناب محمد شرف الدین محمودی اسکول اسسٹینٹ اردومیڈیم چنتل ہائی اسکول ورنگل شریک ہوئے۔ اس موقع پر محمد شرف الدین محمودی نے بدلتے دور میں اردو زبان کی نسبت سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل دن بدن اردو سے دور ہوتی جا رہی ہے ان کو اُردو زبان کی چاشنی سے واقفیت کے لئے مشاعروں سے قریب کرنا بہت ضروری ہے۔
اس مشاعرہ میں بحیثیت مہمان شعراء ڈاکٹر رحیم رامِش کاغذنگر ڈاکٹر نعیم سلیم حیدرآباد جناب امجد سلیم امجد ، جناب مہیمن الدین راحل کریم نگر اور جناب مجتہدالدین جنگاؤں شریک ہوئے۔ میزبان شعراء جناب تاج مضطر صدر و بانی بزم محمدی ورنگل ، جناب اقبال درؔد صدر ادارہ ادب اسلامی ورنگل، ، جناب ناصر واحدی صدر تحریک قلم ورنگل، جناب سید حسینی برتر، جناب وحید گلشن، جناب مجاہد حسین جوہر، جناب قادر انصاری، جناب خواجہ کیفی، جناب امیر الدین امیر نے منتخبہ کلام پیش کئے جنھیں سامعین نے دل کھول کر داد دیا۔
نظامت کے فرائض جناب اقبال درؔد نے خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا ،مشاعرہ میں محترمہ نعیمؔہ گوہر، محترمہ نصرت جہاں پیکر کا مرسلہ کلام بھی پڑھ کر سنایا گیا ۔اہل ذوق حضرات نے مشاعرہ کے اختتام تک اپنی حاضری برقرار رکھی۔ سید عبدالحفیظ کنوینر مشاعرہ کے کلامات تشکر کا ساتھ اس مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔