سائبر جرائم پیشہ افراد نے ورنگل ضلع کلکٹر پی۔ پراونیا کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بناکر رقم بھیجنے کے پیغامات روانہ کیے ۔
دھوکہ دہی والے پیغامات پر یقین نہ کریں۔ ان پیغامات کا جواب نہ دیں۔ اور فوری طور پر پیغام آنے والے نمبروں کو بلاک کریں- کلکٹر پراوانیا
حیدرآباد/ورنگل:23/مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل کے ضلع کلکٹر پی۔ پراوانیا کے نام سے سائبر جرائم پیشہ افراد نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنایا۔ سائبر کرمنلز اس اکاؤنٹ کو استعمال کرنے والے بہت سے لوگوں سے پیسے بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کسی نے سری لنکا کے نمبر +94776414080 سے یہ پیغام بھیجا کہ کلکٹر پراونیا اس وقت میٹنگ میں ہیں اور فوری طور پر رقم روانہ کریں اور اسی فون پر رقم روانہ کریں اور اسکرین شاٹ شیئر کرنے کو کہا۔ اس طرح کا مسیج بہت سے لوگوں کو بھیجا گیا۔
اس معاملہ پر کلکٹر پروانیا نے نوٹس لیا اور فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔ کلکٹر نے کہا کہ ان کے نام کے جعلی اکاؤنٹ بناکر میسیج بھیج کر پیسے مانگنے والوں کو پیسے نہ دیں۔
مندرجہ بالا نمبر سراسر فراڈ ہے اور اس طرح کے نمبروں سے آنے والے کال کا جواب بھی نہ دیں۔
اس سائبر کرائم کا پولس نے مقدمہ درج کیا ہے اور وہ سائبر کرمنلز تک پہنچ نے کی کاروائی شروع کردی ۔