MLA Nayini Rajender Reddy and khazipet Dargah Head Khusru Pasha Congratulate Guinness World Record Holder
گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے محمد عرفان کی ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی اور قاضی پیٹ درگاہ کے سجادہ نشین خسرو پاشا نے کی ستائش
گنیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ محمد عرفان کو مبارکباد
ورنگل9/اگست
(دستور نیوز)
وژن مارشل آرٹس اکیڈمی انٹرنیشنل تائیکوانڈو اکیڈمی انڈیا کے زیر اہتمام حیدرآباد کے گچی باؤلی انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میگا اچیومنٹ پروگرام میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن میں سے 1,212 کھلاڑیوں نے مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
اس عالمی ریکارڈ کی کوشش میں شریک ہر کھلاڑی نے مسلسل 40 منٹ تک ککس اور پنچز کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔

ورنگل کے کوتہ واڑہ میں واقع گولڈن کڈز ہائی اسکول کی نویں جماعت کے طالب علم محمد عرفان نے بھی اس مقابلے میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
محمد عرفان کی اس نمایاں کامیابی پر ورنگل ویسٹ کے رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی، قاضی پیٹ درگاہ کے سجادہ نشین و حج کمیٹی کے چیئرمین خسرو پاشا اور سابق کارپوریٹر ابوبکر سمیت دیگر نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر معززین نے محمد عرفان کی کامیابی کو ورنگل کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔
دستور نیوز
اکبر ضیا
dastoornews.com