minority sub plan muslims ambedkar

Minority Sub-Plan should be announced. Hanamkonda Muslims protest in front of Dr. BR Ambedkar’s statue and submit a petition of demands.

اضلاع کی خبریں تلنگانہ
Minority Sub-Plan should be announced. Hanamkonda Muslims protest in front of Dr. BR Ambedkar’s statue and submit a petition of demands.

 

مائینارٹی سب پلان کا اعلان کیا جائے
مسلمانوں کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے کے سامنے احتجاج اور مطالبات کی درخواست پیش

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-12/دسمبر
(دستو نیوز ڈاٹ کام)

آج مسلم کمیونٹی کے نمائندوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے کے سامنے ایک درخواست پیش کی جس میں مائینارٹی سب پلان کے نفاذ اور مسلمانوں کو سیاسی نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

مسلمان رہنماؤں نے کہا کہ مائینارٹی سب پلان دئے جانے کے گئے وعدے اب تک پورے نہیں کیے گئے۔ اور ایم ایل سی کی تعداد مین مسلمانوں کو نظر انداز کیا گیاہے اس موقع پر مسلمانوں نے مطالبہ کیا کہ ان میں سے کم از کم تین ایم ایل سی نشستیں مسلمانوں کو دی جائیں تاکہ ان کی سیاسی نمائندگی میں اضافہ ہو سکے۔

رہنماؤں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے دوران مسلمانوں کو وزارتی عہدے نہیں دیے گئے، جس کی وجہ سے مسلمانوں کے مسائل پر بات کرنے والا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔

muslims demand for minority sub plan

مسلمان رہنماؤں نے زور دیا کہ مسلمانوں کو وزارتی عہدے دیے جائیں اور انہیں ان کا جائز مقام دیا جائے تاکہ ان کی برادری کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکے اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

اس وفد میں محمد نعیم الدین، محمد اسماعیل، تسلیم خانم، محمد عارف حسین، عابد حسین، سردار علی، امینابی، رشد یاسمین، یعقوب عبداللہ خان، حسن افسار، مظہر عارف، لال محمد احمد، رحیم فیروز، امتیاز یوسف اور دیگر شامل تھے۔