ادارہ ادبِ اسلامی ورنگل کا 23مئی کو غیر طرحی مشاعرہ

اضلاع کی خبریں
 ادارہ ادبِ اسلامی ورنگل کا 23مئی کو غیر طرحی مشاعرہ

 

حیدرآباد/ورنگل:-21/مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ادارہ ادب اسلامی ورنگل کے شعبہ نشرواشاعت کے بموجب غیر طرحی مشاعرہ 23 /مئی بروز جمعرات بعدنماز مغرب بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچما میدان ورنگل میں منعقد کیا جارہاہے۔

اس مشاعرہ کی صدارت مشہور و معروف شاعر ناصر واحدی کرینگے،اور اس مشاعرہ میں بطور مہمان خصوصی رحیم را میش(کاغذ نگر ) ، شرف الدین محمودی شرکت کرینگے۔

مشاعرہ میں مہمان شعراء ڈاکٹر نعیم سلیمی ، امجد سلیم امجد، محمد معین الدین راحل، نعت خواں محمد خواجہ مجتبید الدین کے علاوہ میزبان شعراء تاج مضطر، اقبال شیدائی، مسعود مرزا محشر، اقبال درد، ناصر واحدی، حسینی برتر ، قادر انصاری، وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، اکبر ضیاء، مجاہد حسین جوہر، حمید عکسی، حامد حسین حامد، خواجہ کیفی، داؤد اسلوبی، امیر الدین امیر، ڈاکٹر شجیع اکبر اپنے کلام سے محظوظ کریں گے۔ نظامت کے فرائض اقبال درد انجام دینگے۔

داعیان مشاعرہ حامد حسین حامد اور سید عبدالحفیظ نے محبان اردو اور خاض کر اردو تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے شرکت کی ادبا خواہش کی ہے۔