ایک خوشی کے ماحول کے منظر نے لوگوں کے ذہن سے بدگمانیوں اور افواہوں کو دور کردیا۔
حیدرآباد/ورنگل:-14/جون
(دستو ر نیوز ڈاٹ کام)
ہنمکنڈہ ہنٹر روڈ سی ایس آر فنکشن ہال میں ریاستی وزراء کونڈا سریکھا اور سیتاکا کے درمیان گرم جوشی اور خوشی کے ماحول میں محو گفتگو دیکھ کر لوگوں کے ذہن سے بدگمانیوں اور افواہوں کو دور کردیا۔
گورنمنٹ چیف ایڈوائزر ویم نریندر ریڈی کے بھائی ویم پرشوتم ریڈی کے ایک نجی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے دونوں ریاستی وزراء کے ایک دوسرے کو اداب عرض کیا اور دل کی گہرایوں سے آپس میں باتیں کرنے کے مناظر کانگریس کے شائقین کے دید کی عید ہوگئی۔یہ مناظر ان افواہوں کا جواب بھی بن کیا جن کے ذہنوں میں یہ خیال تھا کہ دونوں خواتین وزیروں کے درمیان رسہ کشی یا اختلافات ہیں۔

اس پروگرام میں حکومت کے مشیر ویم نریندر ریڈی، ایم ایل اے کڈیم سری ہری، میئر گنڈو سدھرانی اور دیگر نے شرکت کی۔