نبی اکرم محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی دنیا میں امن سکون قائم ہوگا
جنگائوں میں جسلہ میلادالنبی و نعتیہ مشاعرہ سے ڈپٹی کمیشنرراجا مہیندر نائیک و دیگر کاخطاب
حیدرآباد/جنگاؤں:-22ستمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
مومن یوتھ چیاریٹیبل ٹرسٹ جنگاؤں ضلع کے زیر اہتمام پانچواں جلسہ میلادالنبی و نعتیہ مشاعرہ کل رات ایک مینار چوراستہ گرنی گڈہ جنگاؤں میں منعقد ہوا۔ کنویز محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مومن یوتھ چیاریٹیبل ٹرسٹ صدر محمد رافع متین ایڈوکیٹ ، محمد شاہ نواز ، عبدالمنان رضی، علیم، سلمان اور دیگر اس جلسہ کو منعقد کرنے میں گذشتہ چار سال سے مسلسل محنت کر رہے ہیں تا کہ حضور اکرم کی محبت و عقیدت کے ساتھ اٹوٹ وابستگی پیدا ہو۔ طلباء اور نو جوانوں میں آپ سے محبت ، عشق برقرار رہے۔

اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈپٹی کمشنر آف پولیس جنگا ؤں ضلع راجا مہیند را نائیک اور اسٹنٹ کمشنر آف پولیس جنگاؤں ڈی پارتا ساتھی نے شرکت کی اور میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نبی کے بتائے ہوئے طریقہ انسانیت پر چلیں تو اس دنیا اور ملک میں امن و امان قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب ادب و احترام کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے جمال شریف ایڈوکیٹ کی صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ بلا لحاظ مذہب و ملت سماجی خدمات کی سراہنا کی۔
جلسہ کی صدارت محمد مجیب الرحمن سکریٹری رحمن بی ایڈ کالج جنگاؤں نے کی ۔ مہمانان میں ڈاکٹر انہیں صدیقی ورنگل ( شانتی سنگم ) محمد اور ایس میمن ، بی سر ینو اس رکن بلد یہ محمد سلمان ، محمد یوسف ، اکبر ضیاء، حبیب الدین سابق لیبر آفیسر ،محمد اختر حسین اختر، محمد اعجاز سابق رکن بلدیہ، محمد عبد الرحمن شکیل صدر جمعیة الشباب کمیٹی ، انکشا ولی صدر ٹی ایس میسا، مولانا مصطفیٰ رضا ، مولانا شاکر حسین قاسمی امام و خطیب جامع مسجد ، مولانا مفتی انصار اور دوسرے موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا شاکر حسین قاسمی ، مولانا مصطفیٰ رضا ، مولانا مفتی انصار، ڈاکٹر انہیں صدیقی نے کہا کہ حضوراکرم کی محبت و عقیدت کو ہر مسلمان اپنے قلب و ذہن میں بسا لینے کی ضرورت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری وقت تک نمازوں کو ادا کرنے کی تلقین فرمائی۔

قاضی معین الدین صوفی حیدر آباد نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کمزوروں، یتموں، مسکینوں کی ہمیشہ مدد فرمائی اور اپنی امت کو تلقین کی کہ ان کا خاص خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اور نو جوانوں میں نبی صلی اللہ علیہ سلم سے محبت اور آپ کی میلاد پر جلسہ منعقد کرنے کے ساتھ سیرت طیبہ اور شریعت سے واقف ہونا ضروری ہے۔
جلسہ کے فوری بعد نعتیہ مشاعرہ کا آغاز ہوا جس کی نظامت جناب وحید دور نگل نے کی۔ حیدر آباد کے شعراء شاعر خلیج جلیل نظامی، ارشد شرفی ، ٹیپیکل جگتیالی، امجد سلیم امجد کریم نگر ، ورنگل کے شعراء اقبال درد، وحید گلشن،ناصر واحدی کے علاسہ میزبان شعراء ڈاکٹر رحیم رامش خواجہ مجتہد الدین، محمد جاوید نے نعتیہ کلام پیش کیا۔
اس موقع پر دینی مدرسہ کے طلباء نے بھی نعتیں پیش کی ۔ جناب وحید گلشن نے جلسہ کی نظامت انجم دی اور اپنی مترنم آواز میں نعتیہ کلام پیش کیا۔ اس موقع ڈی سی پی، اے پی پی، بار اسوسی ایشن صدر چند رارشی ایڈوکیٹ ، جلیل نظامی محمد رافع متین ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر انیس صدیقی ، وحید گلشن ، محمد مجیب الرحمن اور دوسروں کی شال پوشی کی گئی ۔ اس موقع پر اختر حیسن اختر، محمد کلیم و دیگر نے بھی خصوصیت کے ساتھ شرکت کی۔ مولانا مفتی رضا کی دعا پر جلسہ کا انتقام عمل میں آیا۔ صدر جلسہ محمد مجیب الرحمن نے تمام احباب کا شکر یہ ادا کیا۔ بعد جلسہ طعام کا نظم کیا گیا۔

جلسہ میں رات دیر گئے جنگاؤں کے مسلمانوں کے علاوہ برادران وطن بھی موجود تھے۔ محمد اطہر مدینہ مسجد صدر، اقبال، محمد انور محمد انیس، محمد کلیم ،محمد ذکی ،محمد افضل ،حمد ناہد، محمد چاچا ،محمد جانی نے اس جلسہ میںسرگرم حصہ لیا۔