District Collector Dr. Satya Sharda inspected the damage caused by the
recent heavy rains.
حالیہ شدید بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے معائنہ کیا۔
حیدرآباد/ورنگل 3 /نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کا م)
حالیہ شدید بارشوں کے باعث قلع ورنگل کے علاقے شیوانگر کی 80 فٹ روڈ پر نقصان پہنچے ہوئے نالے کے کلورٹ کا ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے پیر کے روز موقع پر معائنہ کیا۔اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی فوری بحالی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ ڈرینج نظام میں خامیوں کو دور کرتے ہوئے برساتی پانی کی نکاسی کے لیے مستقل اور مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ آئندہ ایسی مشکلات دوبارہ پیش نہ آئیں۔
ڈاکٹر ستیہ شاردا نے افسران کو تاکید کی کہ منصوبہ بند طریقے سے کام کرتے ہوئے عوامی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے۔اس موقع پر تحصیلدار محمد اقبال سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔
دستور نیوز ڈاٹ کام