درگاہ قاضی پیٹ عرس کی تیاریاں وقت سے پہلے مکمل کرلی جائیں۔زائرین کو پوری طرح سے سہولیات مہیا کی جائینگی۔ 

اضلاع کی خبریں
درگاہ قاضی پیٹ عرس کی تیاریاں وقت سے پہلے مکمل کرلی جائیں۔زائرین کو پوری طرح سے سہولیات مہیا کی جائینگی۔ 

 

حیدرآباد/قاضی پیٹ :-20/اگست
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

عرس حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی درگاہ قاضی پیٹ کے سلسلے میں ضلع کلیکٹر ہنمکنڈہ کلیکٹریٹ میں تمام محکموں کے عہدے داروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کا اج انعقاد کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ سید غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ کے علاوہ ضلع کلکڑ پی پراونیا ، رکن اسمبلی نمکنڈ ہ نائنی راجندر ریڈی عظیم تر بلدیہ میر گنڈو سدھا رانی مونسپل کمشنر تاناجی واکاڈے، سینیئر لیڈر ایڈوکیٹ ابوبکر اور چیئرمین کڈا انگلا وینکٹ رام ریڈی آر ڈی او ہنمکنڈہ شریک تھے۔

اس موقع پر ضلع کلیکٹر نے کہا کہ عرس تقاریب کا اغاز یکم ستمبر تا 3/ ستمبر انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے اس تعلق سے درگاہ شریف پر حاضری دینے والے زائرین کی سہولت کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام احتیاطی اقتدامات کیے جائیں ،جس پر عہدے داران نے تفصیلی طور پر واقف کراتے ہوئے کہا کہ اس عرس تقریب سے قبل بلدی حکام کی جانب سے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، جس میں صاف صفائی کا کام اور واٹر پائپ لائن جو سڑکوں پر شگاف آنے پر فضول بہہ رہا ہے ان کو درست کرنے کے لیے جنگی خطوط پر اعلی عہدیدار ذمہ داری نبھائیں گے اور فوری اقدامات لیے جائیں گے۔

محکمہ پولیس عہدے داروں نے کہا کہ زارئین کی سہولت کے لیے محکمے کی جانب سے ٹرایفک میں خلل نہ ہونے پائے ٹرایفک پر کنٹرول کر لیا جائے گا محکمہ ار ٹی سی عہدے داروں نے کہا کہ زائرین کے لیے بسوں کی سہولت رکھی جائے گی ورنگل تا قاضی پیٹ بسوں کو چلایا جائے گا۔ ریلوے حکام نے کہا کہ عرس تقاریب کے دوران مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا جس کے لیے ٹرینوں کو درگاہ سے متصل ریلوے گیٹ پر ریلوں کو احتیاط سے گزرنے کا موقع دیا جائے گا۔ محکمہ برقی عہدے داروں نے کہا کہ عرس تقاریب سے قبل برق کی سربراہی کے لیے خصوصی طور پر ہائی میکس لائٹس اور اہم چوراہوں پر خصوصی لائٹ سے نظم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر سابقہ کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر نے کہا کہ سابقہ حکومت میں عرس تقاریب کے سلسلے میں سیاسی قائدین کی عدم دلچسپی کی وجہ سے انتظامات میں کوتاہی گئی تھی تا ہم اس مرتبہ تقریب میں کوئی خلل پیش نہ آنے پائے اور ضلع کلیکٹر سے انہوں نے اپیل کی جس پر ضلع کلیکٹر پروونیا نے تمام عہدیداروں کو قبل عرس شریف کے تمام ضروری کاموں کو جنگ خطوط پر انجام دیئے جائیں ۔
اس موقع پر جانشین سجادہ سید بختیار بیابانی، مرزا عزیز احمد بیگ,ڈپیوٹی میر رضوانہ شمیم، درشن سنگھ، ڈسٹرکٹ مائنرٹی ویلفیئر عہدے دار ایم سری نواز اور دیگر شریک تھے۔