تحریک قلم ورنگل کے زیر اہتمام جلسئہ تہنیت ، طرحی و غیر طرحی مشاعر
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-9/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
تحریک قلم ورنگل کے زیر اہتمام ” جلسئہ تہنیت وطرحی و غیر طرحی مشاعر ہ بتاریخ 10/ فبروری2024 بروز ہفتہ( Second Saturday ) بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر راے پورہ ہنمکنڈہ بوقت دو پہر دو بجے منعقد ہوگا ۔ اس مشاعرے میں دیا گیا طرح : کبھی نہ سوچ سکا زندگی کے بارے میں اور قوافی : خوشی’ آدمی’ دو ستی ‘ روشنی وغیرہردیف : کے بارے میں ہوگا-
مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر رحیم رامش سابق لکچرر ڈائیٹ و اردو اکیڈمی کے کارنامہ حیات ایوارڈ یافتہ و شاعر ہونگے اور اس پروگرام میں مہمانانِ خصوصی جناب خالد سعید ناظم ضلع جنگاو ں جماعت اسلامی ہند ‘ جناب محمد وہاج الحق ‘ امیر مقامی ‘ جماعت اسلامی ہند ‘ ہنمکنڈہ ‘ جناب مجاہد حسین جوہر ‘ جونیئر لکچرر ‘ اسلامیہ کالج ‘ ورنگل ہونگے –
مہمان شعراء میں ڈاکٹر رحیم رامش ( کاغذ نگر) ‘ ڈاکٹر نعیم سلیم( حیدرآباد)’ جناب امجد سلیم امجد ( کریم نگر) ‘جناب مہیمن الدین راحل ( کریم نگر )دوران اس مشاعرے میں ورنگل کے تلگو زبان کے شاعر جناب محمد سراج الدین کو وشوا کوی کے خطاب کے حصول پر تہنیت پیش کی جائے گی۔
اس موقع پر جناب مسعود مرزا محشر صاحب تہنیت کے لئے تہنیتی کلمات پیش کریں گے۔میزبان شعراء میں جناب تاج مضطر ‘ جناب اقبال شیدائی ‘ جناب مسعود مرزا محشر ‘ ڈاکٹر عزیز احمد عرسی ‘ جناب اقبال درد ‘ جناب ناصر واحدی ‘ پروفیسر احمد حسین خیال ‘ جناب سید محمد حسینی برتر ‘ جناب وحید گلشن ‘ جناب حمید عکسی’جناب مجاہد حسین جوہر’ جناب حامد حسین حامد’ جناب اکبر ضیاء ‘ جناب اندور عبدالقادر ‘ جناب داؤد اسلوبی ‘ ڈاکٹر شجیع اکبر ‘ سید امیر الدین امیر ‘جناب خواجہ کیفی’مہمان اور میزبان شعراء اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔
الداعی تحریک قلم ‘ورنگل نے تمام اہل ذوق محبان اردو سے بہ پابندئ وقت شرکت کی خواہش کی۔