تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام چہارشنبہ 3 اپریل بوقت 3 بجے خادم الحجاج کا قرعہ اندازی سے انتخاب
حیدرآباد:-02/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
جناب شیخ لیاقت حسین ایگزیکٹو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق 31 مارچ 2024 کو جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے تحت 200 عازمین حج پر ایک خادم الحجاج کا انتخاب بتایا گیا ہے۔ اس سے قبل 300 عازمین پر ایک خادم الحجاج کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے نئے پریس نوٹ کے مطابق پھر سے 8 خادم الحجاج کا انتخاب چہارشنبہ 3 اپریل کو 3 بجے دو پہرا یگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر واقع دوسری منزل حج ہاؤز نام یلی میں خادم الحجاج کا ڈرا قرعہ اندازی عمل میں لائی جارہی ہے۔
جناب تفسیر اقبال ( آئی پی ایس ) اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی نگرانی میں قرعہ اندازی (ڈرا) عمل میں آئیگی اور 4 خادم الحجاج کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا جائیگا۔ اس سے قبل خادم الحجاج کیلئے 119 درخواستیں لی گئی تھیں۔