ہنمکنڈہ اور سی سی ایس پولیس کی مشترکہ کاروائی سے دو فرضی نکسلائٹ  گرفتار

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات
ہنمکنڈہ اور سی سی ایس پولیس کی مشترکہ کاروائی سے دو فرضی نکسلائٹ  گرفتار

حیدرآباد/ورنگل:-2/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

نکسل کے نام پر لوگوں کو دھمکانے والے دو فرضی نکسلیوں کو ہنمکنڈہ اور سی سی ایس پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئےگرفتار کیا۔

ہنمکنڈہ کے اے سی پی دیویندر ریڈی نے اس گرفتاری سے متعلق تفصیلات کا اس طرح انکشاف کیا کہ گزشتہ چار روز قبل کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سی پی آئی ماؤسٹ کمانڈر چرلا سبری ایریا کمیٹی سی پی آئی ماؤسٹ کمانڈر دیونا نے این ایس آر گروپ، ہزارہ ہاسپٹال اور دیپک سکن کلینک ہا سپٹال کو ایک خط دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بھاری رقم لیکر علاج کر رہے ہیں اور مریضوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اسکی طلافی کے لیے این ایس آر گروپ اور اسپتال کے جائیداد کی تفصیلات اور زمین کے دستاویزات، مکان کی زمین کے دستاویزات، ہاسپٹال کے لائسنس اور رقم  لے کر ہم سے بات چیت کرنے کی دھمکی دی۔ اور اگر پولیس کو اس معاملے کی اطلاع پہنچائی تو ہم لوگ یہ پورا جائیدداد ای ڈی اور سی بی آئی کے علم میں لائینگے یا پھر تم لوگ ہمارے نکسلائیٹ کے ہاتھوں مر جائیں گے۔

اس بات کو این ایس آر گروپ، ہزارہ ہاسپٹال اور دیپک سکن کلینک ہا سپٹال نے اپنے اپنے علاقوں کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ بعدا ازاں پولیس نے ان شکایت کی بنا پر اپنے اثر و رسوخ سے تفتیش شروع کی اور مندرجہ ذیل لوگوں کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیے لیا جب وہ ہنمکنڈہ جنکشن پر  پولیس کی حسب معمول تفتیش کے دوران انہیں مشکوک پایا تھا۔بعد ازاں ان محروسین نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

گرفتار ہونے والوں میں1) داساری سری کانت، والد بوچایا ضلع ورنگل کے گنڈلا پاڈو منڈل نلہ بیلی کا مقیم ہے جس کی عمر 25 سال ہے اور پیشہ سے پرائیویٹ ملازم ہے ۔2) بالینی مہیش والد چندرم جسکی عمر 31 سال ہے اور پیشہ سے کاروباری ہے اور وہ ورنگل کے کریم آباد کا رہائیش پزیز ہے ۔ مذکورہ مجرموں سے پکڑی گئی اشیاء کی تفصیلات 1-Vivo سمارٹ فون، 1-jio کی پیڈ فون، 70- خالی لیٹر پیڈ ، ماؤنواز کے نام کے دستاویزات، 1- موٹر سائیکل و دیگر اشیا ء بھی برآمد ہوئے ۔

اس سلسلے میں اے سی پی ہنمکنڈہ نے کہا کہ جب لوگوں کو اس طرح کی دھمکیاں مل تی ہیں تو وہ فورا بلا خوف و خطر پولیس سے براہ راست رابطہ کریں تو انہیں آسانی سے پکڑا جا سکتا ہے اور مناسب کارروائی کی جاسکتی ہے ۔

اے سی پی نے ہنمکنڈہ اور سی سی ایس پولیس کے افسران اور عملہ کو ملزموں کو پکڑ نے میں ان کی صلاحیتوں پر مبارکباد دی۔