اسلام مذہب مستحق افراد کی مدد کرنے کو ترجیح دیتا ہے
عیدین ثقافتی اور مذہبی اختلافات سے بالا تر ہوکر پڑوسیوں اور برادریوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے
۔حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ

حیدرآباد/ورنگل:6/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ابنوس فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں کارپوریٹر محمد فرقان کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ۔ اس پرورگرام میں حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی الرفاعی القادری المعروف خسر و پاشاه سجاده نشین بارگاه افضلیہ قاضی پیٹ وریاستی صدر نشیں حج کمیٹی تلنگانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسر و پاشاه نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک سے ہم کو صبر و تحمل کا سبق لینا چا ہیے اور ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے ۔ اس مقدص ماہ میں خاص کر غریبوں، یتیموں و مسکینوں کا خاص رکھنا چاہیے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عیدین ثقافتی اور مذہبی اختلافات سے بالا تر ہوکر پڑوسیوں اور برادریوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں ہمیں اس سے افادیت حاصل کرنا چا ہیے۔
انہوں نے کہا کہ اب رمضان المبارک کے رخصتی کے چند ایام باقی رہ گئے ہیں اس لئے ہم کو زیادہ سے زیادہ عبادات کی طرف متوجہہ ہوں اور ساتھ ہی ساتھ اطراف واکناف کے مستحق افراد کی مدد کرنا بھی چاہیے۔
اس پروگرام میں کانگریس قائد محمد ایوب کانگریس اقلیتی سیل ورنگل نے پروگرام کے انتظامات کی نگرانی کی ۔
اس موقع پر شہر ورنگل کے دیگر اہم شخصیتوں نے بھی مخاطب کیا،
اس پروگرام میں قاضی شریعت ضلع ورنگل مولانامحمد فصیح الدین قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ سراج العلوم نے دعا کی ۔

اس پروگرام میں مولا نا ہارون رشید قاسمی ،سید شاہ محی الدین احمد بختیار قادری ،سید شاہ شاہ شعیب بابا قادری، حضرت عمر علی شاہ قادری، جناب خالد سعید امیر مقامی جماعت اسلامی جنگاؤں ، جناب ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری اور دیگر موجود تھے۔بعد ازاں حاضرین کے لئے طعام کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
