آج چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ورنگل پارلیمانی حلقہ کے اہم قائدین سے ملاقات کی۔

اضلاع کی خبریں تلنگانہ
تلنگانہ ریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی نے ورنگل پارلیمانی حلقہ کے اہم قائدین سے ملاقات کی۔

 

حیدرآباد:-7/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

عنقریب ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے مدنظرپارلیمانی حلقہ ورنگل سے متعلق اپنائی جانے والی حکمت عملی، سرگرمیوں، کارکنوں اور لیڈروں کو میدانی سطح پر ذمہ داریوں کی تقسیم کرنے پر ریاستی وزیراعلی ریونت ریڈی نے اپنے قیام گاہ پر ورنگل کے اہم قائدین کے ساتھ اجلاس انعقاد کیا اور پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

اس اجلاس میں ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات محترمہ کونڈا سریکھا، چیف منسٹر کے مشیر ویم نریندر ریڈی، اسٹیشن گھن پور کےرکن اسمبلی ڈیم سری ہری، ورنگل ویسٹ کے ایم ایل اے نینی راجندر ریڈی، پالاکرتی ایم ایل اے یشسوینی ریڈی، پرکال ایم ایل اے ریوری پرکاش ریڈی، وردھناپیٹ کے ایم ایل اے ناگاراج ورنگل پارلیمنٹ کانگریس امیدوار کڈیم کاویہ,ایرابیلی سورنا، محمد ریاض  اور دیگر نے اس میٹنگ میں شریک تھے۔

واضح رہیکہ ورنگل پارلیمانی حلقہ سے کانگریس پارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار کڈیم کاویہ ہیں جو سابقہ نائب وزیر اعلی ریاست تلنگانہ اور موجودہ رکن اسمبلی حلقہ اسٹیشن گھنپور کڈیم سری ہری کی دختر ہیں جو پہلی بار عوامی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔