ورنگل مغرب رکن اسمبلی راجندر ریڈی نے ہنمکنڈہ نعیم نگر بڑے نالے کا دورہ کیا۔

اضلاع کی خبریں
ورنگل مغرب رکن اسمبلی راجندر ریڈی نے ہنمکنڈہ نعیم نگر بڑے نالے کا دورہ کیا۔

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-9/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

رکن اسمبلی حلقہ ورنگل مغرب ناینی راجندر ریڈی نے ہنمکنڈہ نعیم نگر میں واقع بڑے نالے کا دورہ کیا اور وہاں کے چلتے کاموں کا جائیزہ لیا۔
اس موقع پر ناینی راجندر ریڈی نے نہر کے کاموں کا بغور معائنہ کیا اور حکام کو انتباہ دیا کہ وہ نالے سے منسلک علاقہ کی پائپ لائن، سائیڈ والز، بڑے موری پر برج کے حدود کا تعمیری کا م جلد زا جلد مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے نعیم نگر علاقہ کے لوگ سیلاب  میں ڈوبنے کی مشکلات کو چھیل تے آرہے ہیںاور انہیں کافی مصائب،  املاک اور جانی نقصان کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے۔

اس پروگرام میں ڈی ای ایس، اے ای ایس پی سی سی ممبران بتینی سری نواس راؤ، نلہ ستیہ نارائنا، پالے راہول ریڈی، محمد مشتاق نہال، کونڈوکا پردیپ کمار، تڈاکا سمن، بالو نائک، نکھل، سمن اور دیگر نے شرکت کی۔