ورنگل- کھمم- نلگنڈہ قانون ساز کونسل گریجویٹس کے ضمنی انتخاب کے لیے تمام انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ورنگل ضلع کلکٹر پی پراوینا

اضلاع کی خبریں
ورنگل- کھمم- نلگنڈہ قانون ساز کونسل گریجویٹس کے ضمنی انتخاب کے لیے تمام انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
ورنگل ضلع کلکٹر پی پراوینا

حیدرآباد/ورنگل:-15/مئی
(دستور نیو ز ڈاٹ کام)

ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر نے ورنگل، کھمم اور نلگنڈہ کے مشترکہ اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ حیدرآباد سے ورنگل-کھمم-نلگنڈہ قانون ساز اسمبلی حلقہ کے لئے پولنگ کے عمل کے بارے میں ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔اس وڈیو کانفرنس سے ایڈیشنل سی ای او لوکیش کمار اور جوائنٹ سی ای او سرفراز احمد نے اس موقع پر خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ کی 27 تاریخ کو ہونے والے ورنگل- کھمم- نلگنڈہ گریجویٹ قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب کے لئے جمبو بیلٹ بکس اور اضافی بیلٹ بکس تیار کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بیلٹ بکس کو منفرد نمبر دیے جائیں۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر پی۔ پراونیا نے کہا کہ گریجویٹوں کے ایم ایل سی الیکشن کے لیے ضلع کے 59 پولنگ مراکز میں تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 65 جمبو بکس اور 48 بڑے بکس تیار ہیں۔