تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ چیرمین سید عظمت اللہ حسینی سنگاریڈی میں دعوت افطار میں شریک
حیدرآباد/سنگاریڈی:- 5/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ریاستی وقف بورڈ کے چیرمین سید عظمت اللہ حسینی نے سنگاریڈی میں مسٹر جگا ریڈی سابق ایم ایل اے اور مسز نرملا جگا ریڈی ڈی سی سی صدر اور چیرمین ٹی جی آئی آئی ڈی سی کی جانب سے انعقاد کردہ دعوت افطار میں شرکت کی۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں دعوت افظار میں شریک مقامی مسلمان اور غیر مسلم بھائیوں نے بھی سید عظمت اللہ سے ملاقاتیں بھی کی ۔