مولاناسید غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا دورہ شمش آبادانٹر نیشنل ائیر پورٹ ۔ عازمین حج کے انتظامات کا جائزہ حیدرآباد

تلنگانہ

مولاناسید غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا دورہ شمش آبادانٹر نیشنل ائیر پورٹ ۔
عازمین حج کے انتظامات کا جائزہ حیدرآباد

 

حیدرآباد:-19/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

مولاناسید غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشال صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نےبروز منگل 19 /مارچ کوشمش آبا د ا نٹرنیشنل ائیر پورٹ کا دورہ کیا۔ ائیر پورٹ اتھارٹیز نے مولاناسید غلام افضل بیابانی صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو ائیر پورٹ پر عازمین حج کو دی جانیوالی سہولتوں سے متعلق مختلف مقامات کا معائنہ کروایا۔

جی ایم آرائیر پورٹ اتھارٹیز نے عازمین حج کو ٹھہرانے کی جگہ ، وضو اور نماز ادا کر نیکی جگہ کا معائنہ کروایا ۔ جی ایم آر اتھارٹیز نے مولانا سید غلام افضل بیابانی صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو بتایا کہ عازمین کوشمش آبا دا نٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خواتین عازمین و مرد حضرات کیلئے دو علحدہ اور وضو خانے اور بیک وقت نماز ادا کر نیکی جگہ فراہم کی جارہی ہے۔ ٹھہرانے کے انتظامات کا بھی معقول بندوبست کیا گیا ہے۔ اور بیت الخلاؤں کا بھی علحد و علحدہ خواتین عازمین حج اور مرد حضرات عازمین کیلئے علحد و انتظامات کئے گئے ہیں۔

تمام امور کا جائیزہ لینے کے بعد اس موقع پر مولانا سید غلام افضل بیابانی صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے شمس آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ عہد یداروں کو ضروری ہدایتیں دیں اور عازمین حج کو بہتر سے بہتر انتظامات کر نیکی تاکید کی۔

شمش آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے دورہ کے موقع پر جناب محمد مجیب الدین رکن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ، جناب شیخ لیاقت حسین ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ، جناب عرفان شریف اسٹنٹ ایگز یکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ، مرزا عزیز احمد بیگ کے علاوہ ائیر پورٹ کےعہدیداران موجود تھے۔