ہندوستان کی تہذیب بین مذہبی اتحاد و بھائی چارگی کی اعلٰی مثال ہے ۔

اضلاع کی خبریں تلنگانہ

ہندوستان کی تہذیب بین مذہبی اتحاد و بھائی چارگی کی اعلٰی مثال ہے ۔عید الفطر نوع انسان کے لئے عدل، امن، مساوات اور بھائی چارہ کا پیغام ہے۔
جمہوریت اس ملک کی پہچان ہے اور جمہوریت کی حفاظت کرنا ہر شہری اولین ذمہ داری ہے۔
عید ملاپ کے پروگرام سے سیدشاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ و دیگر سیاستی قائیدین کا خطاب۔

 

حیدرآباد/قاضی پیٹ:13/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی کے چیر مین و سجادہ درگاہ شریف قاضی پیٹ سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ کی جانب سے اور انہی کے زیر صدارت عید ملاپ پروگر کا اہتمام عمل میں آیا ۔ اس پروگرام میںمختلف مذاہب کے پیشواوں ،مختلف مسلکی علماوں کے علاوہ اہم سیاسی قائدین نے شرکت کی ۔ خاص کر رکن اسمبلی اسٹیشن گھن پور وا سابق نائب ریاست وزیر اعلی کڈیم سری ہری، رکن اسمبلی ہنمکنڈہ نائینی راجندر ریڈی، رکن اسمبلی وردھنا پیٹ کے آر ناگا راجو، رکن اسمبلی پرکال ریوری پرکاش ریڈی، رکن اسمبلی بھوپال پلی گنڈرا ستیا نارائینا رائو، کڈیم کاویہ کانگریس پارٹی نامزد پارلیمانی امیدوار حلقہ ورنگل، مر زا عزیز احمد بیگ، سینیر کانگریس قائد ایرا بیلی سورنا،اسماعیل شمسی،کارپوریٹر فرقان،  محمد ریاض، محمد عزیز خان، مولاناستار قاسمی، دستگیر صاحب،مولانا ایوب قاسمی، محمد ایوب، سینیر کانگریس قائد محمد مظہر ، مرزا عزیز بیگ، رحیم النساء،  محمد عبدالصمد، ودیگر نے شرکت کی۔

مفتی منہاج قیومی کی زیر نظامت ہونے والے اس پروگرام میں تلاوت قرآن پاک اور حمت باری تعلی و نعت رسول اکرم ﷺ کے ابتدا سے ہوئی اور بعد ازاں اس پروگرم میں مولانا جعفرالعابدین نے مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ کے متعلق سے کہا کہ وہ علم میں بھی عمل میں بھی اور معلومات میں بھی اور تمام مسلمانوں کو ایک نگاہ سے دیکھنے والی شخصیت ہے ۔ اس خطہ میں بین مسلکی او بین مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے میں مولانا خسرو پاشاہ کی ناقابل فراموش خدمات و کاوشیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی کے مقابل میدان میں ائے تو ہم سب ایک ہیں سبحان اللہ ہمارا کلمہ ایک ہے ہماری کتاب ایک ہے ہمارا نبی ایک ہے ہمارا قبلہ ایک ہے اور ہمارا وطن بھی ہندوستان ایک ہے ، اللہ ہم سب کو اپس میں محبت عطا فرمائے اور اپنے وطن عزیز کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرما ے۔

اس موقع پر خطاب میں مولانا عظیم الدین نے کہا کہ ہمارے صدر محترم ال جناب خسرو پاشاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے عید ملاپ پروگرام کا اہتمام کرنا باعث اجر ہے ، یہ اجلاس پیام انسانیت کے لیے ہے یہ رمضان کا مبارک مہینہ ابھی ختم ہوا ہے جس میں اللہ تعالی نے ہماری تربیت فرمائی، ہمیں ٹریننگ دی کہ ایک مسلمان کو کیسے سچا وپکا مومن بننا ہے اور انسان بننا ہے اللہ تعالی نے روزوں اور عبادات کے ذریعے سے ایک کیفیت ہمارے اندر پیدا فرمائی کہ ہمارے اندر ایک غم خواری پیدا ہو ایک خیر خواہی پیدا ہو اور محبت ہمارے اندر پیدا ہو، چنانچہ رمضان کے مہینے کو کہا گیا یہ مساوات کا مہینہ ہے یہ غم خواری کا مہینہ ہے اس صبر کا مہینہ ہے یہ ایک دوسرے کے ساتھ غم اور رنج میں اور درد میں شریک ہونے کا مہینہ ہے ۔

اس موقع پر ڈاکڑ انیس احمد صدیقی نے کہا کہ ہم یہاں سمجھتے ہیں کہ یہاں پر بہت ساری گڑبڑیں ہوتی ہیں اور حالات غیر یقینی رہتی ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے یہاں ہر وقت امن و سکون کا ماحول رہا ہے جسکی اہم وجہہ یہاں کی تین بڑی شخصیتیں رہی ہیں سب سے پہلے حضرت معاشوق ربانی رحمہ اللہ ، دوسری شخصیت حضرت افضل شاہ بیابانی اور تیسری شخصیت حضرت عبدالنبی شاہ صاحب ہیں ان کی فضیلتیں ان کی رحمتیں ان کی برکتوں کی وجہ سے ہمارا شہر ایک امن کا گہوارہ بنا ہے ۔

 

اس موقع پر سید بختیار بیابانی نے اپنے منفرد انداز میں حالات حاضرہ اور بین مذہبی بھائی چارگی پر محتصر اور مفید انگریزی زبان میں بیان کیا ، انہوں نے کہا مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہاں شرکت فرما مہمان الگ الگ مذاہب ہونے کے باوجود ہم ایک ہی خاندان کے ہیں۔ سید بختاربیابانی کی تقریر کو پروگرام میں موجود کڈیم سری ہری نے سراہانہ کی انکے علاوہ ایک حاضر ین مہمانوں نے سید بختیار بیابانی کے خطابی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر پروگرام کے میزبان سجادہ درگا ہ قاضی پیٹ تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی چیرمین سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ نے کہا کہ ایک عرصہ دراز سے یہاں پر عید ملاپ پروگرام اہتمام کرنے کا رواج رہا ہے انہوں نے کہاکہ یہ بہت ہی شکر کی بات ہے کہ آج سےتقریبا 25 سال قبل جب کڈیم سری ہری صاحب تلگو دیشم حکومت میں منسٹر تھے اسی طرح کا پروگرام بابا کی صدارت میں باہر گراؤنڈ میں ہوا تھا تو جب کڈیم شری ہری صاحب آئے تھے اور خوشی کی بات یہ کہ آج ان کی اولاد بھی یہاں پر ہمارے ساتھ ہمارے بیچ میںشریک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر ورنگل کے مسلمانوں میں بے چینی تھی کہ جو نو منتخب ارکان اسمبلی سے ہیں ان سے ملاقات نہیں ہوئی اور ہم ایک دوسرے سے ساتھ بیٹھے بھی نہیں ، تو الحمدللہ اج اس موقع پر تمام نو منتخب ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے کا موقع پر فراہم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس عیدملاپ پروگرام میں خاص بات یہ ہے کہ صرف پولیٹیکل نہیں ہے یہاں پر پر کال ،پالا کرتی گھن پوری کے مذہبی و سیاسی قائدین بھی موجود ہیں۔اس موقع پر انہوں نے خواجہ جعفر العابدین کی بات کودہرایا کہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھ جاتی ہے اور غم باٹ نے سے کم ہوجاتا ہے۔

اس موقع پر شرکت فرما رکن اسمبلی اسٹیشن گھن پور وا سابق نائب ریاست وزیر اعلی کڈیم سری ہری،رکن اسمبلی ہنمکنڈہ نائینی راجندر ریڈی، رکن اسمبلی وردھنا پیٹ کے آر ناگا راجو، رکن اسمبلی پرکال ریوری پرکاش ریڈی، رکن اسمبلی بھوپال پلی گنڈرا ستیا نارائینا رائو، کڈیم کاویہ کانگریس پارٹی نامزد پارلیمانی امیدوار ، ایڈوکیٹ مدثر قیومی فرقان ،خالد سعید نے اپنے اپنے انداز میں مختصر خطاب کیا۔

اس پروگرام کے معاوین سابقہ کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر نے اپنے منفرد اندازمیں اس طرح کے عید ملاپ پروگرام کی اہمیت پر اپنے احساسات بیان کی اور آخر میں انہوں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، بعدالطعام پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔