مریم اُم ائیمان اور میر عزیر حسین کا بیڈمنٹن کھیل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ۔

اضلاع کی خبریں
مریم اُم ائیمان اور میر عزیر حسین نے بیڈمنٹن کھیل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 

حیدرآباد/ورنگل:-29/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ہنمکنڈہkits کالج میں منعقدہ ورنگل ضلع سطح کے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں گریٹر ورنگل میونسپل انڈور اسٹیڈیم کے 12 بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس ٹورنامنٹ میں کچھ کھلاڑیوں کا ریاستی سطح کے کھیلوں کے لیے انتخاب کیا گیا۔ ورنگل انڈور اسٹیڈیم کے کوچ مادی شیٹی سری دھر نے ریاستی سطح کے کھیلوں کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
ان مقابلوں میں ورنگل سے تعلق رکھنے والے مریم اُم ائیمان اور میر عزیر حسین ولد پرویز حسین نے اس مقابلے میں  پہلا مقام حاصل کیا۔