ورنگل میں ردا ٹورس اینڈ ٹراویلس،عزیزیہ پرفیومس کا افتتاح۔
حیدرآباد/ورنگل:۔26/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
کاروبار میں ترقی اور خیر وبرکت کی دعائوں کے ساتھ منڈی بازار ورنگل میں ردا ٹورس اینڈ ٹراویلس،عزیزیہ پرفیومس کا مولانا الحاج خواجہ جعفرالعابدین مہتمم جامعہ عربیہ خیر العلوم ورنگل کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔

اس موقع پر مولانا نے اس کاروبار کے مالکین کو مبارکباد پیش کیا اور ان کی گلپوشی و شالپوشی انجام دی۔اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ کسی نہ کسی کاروبار یا تجارت سے وابستہ ہوکر خود روزگار حاصل کریں اور لوگوں کو بھی روزگار فراہم کرنے کا سبب بنیں۔تجارت و کاربار کرنا سنت ہے۔تجارت اور کاروبار کرنے سے برکت ہوتی ہے۔اس موقع پر بہتر کاروبار کے لئے دعا کی۔

اس موقع پر ایم اے باسط طاہر صدر مرکزی جھنڈا کمیٹی و سینئر کانگریس قائد، محمد سراج احمد، محمد سرور خالدی، حافظ عمران، مولانا الیاس قادری، خیرات علی، خواجہ پاشاہ، حافظ مصطفی رضا، حافظ رفیق الرحمن، محمد افسر، سید ابرار، محمد عظمت کے علاوہ صحافی حضرات موجود تھے