Important comments by State Minister Konda Surekha on Telangana State Budget
تلنگانہ ریاستی بجٹ پرریاستی وزیر کونڈا سریکھا کے اہم تبصرے

حیدرآباد/ورنگل:-19/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
تلنگانہ عوام کی امنگوں کا عکاس دوسرا ریاستی بجٹریاستی وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور ڈپٹی وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا کی قیادت میں آج پیش کیا گیا 2025-26 کا ریاستی بجٹ تلنگانہ کے عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فنڈز مختص کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جو قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ بھٹی وکرمارکا کی جانب سے پیش کردہ بجٹ جامع ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک جانب ترقی اور دوسری جانب فلاحی اقدامات میں توازن قائم کرتے ہوئے یہ بجٹ ریاست کی سمت کو واضح کر رہا ہے۔
بجٹ تمام طبقات کے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے، روزگار کے مواقع بڑھانے، خواتین کی فلاح و بہبود، نوجوانوں، دلتوں اور قبائلیوں کی ترقی میں رہنمائی کرنے والا ثابت ہوگا۔
وزیر کونڈا سریکھا نے بجٹ کو تمام طبقوں کی امیدوں کا آئینہ قرار دیتے ہوئے بھٹی وکرمارکا کے اس متوازن اور ترقیاتی وژن کی تعریف کی۔چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے بھی یہ بجٹ تلنگانہ عوام کی اقتصادی استحکام کے لیے راہیں ہموار کر رہا ہے۔
انہوں نے بھٹی وکرمارکا کے اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے اور وزیر شری دھر بابو کے کونسل میں بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔