مشہور و معروف شاعر صابر کاغذ نگری کا انتقال ،ورنگل کے مختلف ادبی تنظمیوں کی جانب سے اظہار تعزیت
حیدرآباد:- 25 /فروری
( دستور نیوز ڈاٹ کام)
مشہور و ومعرف شاعر جناب محمد منتخب الدین المعروف صابر کاغذ نگری ولد جناب محمد تاج الدین مرحوم کا اتوار 25 / فروری کو انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ پیر 26-فروری کو بعد نماز فجر مسجد جعفری کریم نگر میں ادا کی گئی۔ محلہ سواران کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان ڈاکٹر محمد تفسیر الدین ‘ محمد تنویر الدین تاج گورنمنٹ ٹیچر آصف آباد محمد خطیر الدین مینجر سیوا سوسائٹی کریم نگر اور محمد مد برالدین لکچرر گورنمنٹ جونیر کالج کا نڈنگر شامل ہیں۔
جناب صابر کاغذ نگری شعر وادب کی دنیا سے تقریبا چالیس سال سے وابستہ رہے اپنی خوش الحانی کے باعث انہوں نے نہ صرف ہندوستان بلکہ برورن ممالک میں بھی اپنے مداحوں سے پزیرائی حاصل کی۔-
جناب صابر کاغذ نگری کے انتقال کی اطلاع عام ہوتے ہی شعرا اور ادییوں کی بڑی تعداد نے آخری دیدار کیا اور انکی ادبی وشعری خدمات کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ فرزندان سے اظہار تعزیت کیا ۔۔
مرحوم صابر کاغذ نگری کو ضلع ورنگل سے دیرینہ روابط و انسیت رہی ، ضلع ورنگل کے مختلف ادبی تنظمیوں کے بے شمار محافلوں میں باقاعدہ حاضری ہوتی تھی انکے انتقال پر ضلع ورنگل وہ ہنمکنڈہ کے ادبی تنظیموں اور سخنورں مداحوں میں اظہار تعزیت کر نے والوں صد ر ادارے ادب ورنگل اقبال درد ، ڈاکڑ بہادر علی ، اقبال شیدائی ، مسعود مرزا محشر، ایون عزل کے صدر محمد قادر محی الدین شارو، ڈاکڑ مجاہد ابو طلحہ ، محمد حبیب الدین ، اختر حسین اختر، خواجہ شکیل احمد، مولانا صابر عالم ، اکبرضیاء، محمد جعفر ساکشی، محمد حسین پاشاہ، بانی و صدر بزم محمدی تاج مضطر ، ڈاکٹررحیم رامش ، ڈاکٹر عزیز احمد عُر سی، ڈاکڑ نعیم سلیمی، امجد سلیم امجد، ناصر واحدی،حُسینی برتر، قادر انصاری، وَحید گلشن، ڈاکٹر احمد حسین خیال، سید عبدالحفیظ، مجاہد حسین جوہر، حمید عکسی، حامد حسین حامد، داؤد اسلوبی، خواجہ کیفی،امیرالدین امیر، ڈاکٹر شجیع اکبر شامل ہیں۔