ورنگل سی پی نے انٹر میڈیٹ امتحانی مراکز کا دورہ کیا

اضلاع کی خبریں
ورنگل سی پی نے انٹر میڈیٹ امتحانی مراکز کا دورہ کیا

 

حیدرآباد/ورنگل:-28/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا نے آج سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہونے کے بعد امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نے امتحانی مراکز پر پولیس اور امتحانی مراکز کے عملے کے ساتھ تفصیلات معلوم کی اور امتحانات کو پر سکون ماحول اور خوش اسلوبی سے انعقاد کرنے کی تلقین کی ۔

اس موقع پر انہوں نے امتحانات شروع ہونے سے پہلے کئے گئے انتظامات کا بھی جائیزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے پولیس کے علاوہ امتحان کے نگہبانوں کوبھی کہا کہ وہ امتحانی مراکز کے گردونواح پر بھی توجہ دیں ہیں۔ اس موقع پر پولیس کمیشنر نے کہا کہ امتحانی مراکز کے اطراف و اکناف کے حدود میں دفعہ 144 نافذ ہے، عام لوگ احتیاط کریں کہ امتحانی مراکز کے آس پاس بھیڑ نہ ہو اور کسی قسم کے جلسے یا جلوس بغیر اجازت کے انعقاد نہیں کیا جائے ۔

امتحان کے دوران امتحانی مراکز کے آس پاس کے زیراکس سنٹروں کو بند کرنا ضروری ہے اور ان علاقوں میں خاص طور پر سی سی کیمروں کا کو نصب کرنا بھی ضروری ہے۔پولیس کمشنر نے کہا کہ متعلقہ امتحانی سنٹر کے اہلکار وں کو چاہئے کہ وہ و قتاً فوقتاً تمام اہم امور پر جائیزہ لیتے رہیں۔