ورنگل پریس کلب کے زیر اہتمام اسپورٹس میٹ 2024 کے پوسٹر کی رسم اجرائی مقامی رکن اسمبلی نائینی راجندر ریڈی کی شرکت

اضلاع کی خبریں
ورنگل پریس کلب کے زیر اہتمام اسپورٹس میٹ 2024 کے پوسٹر کی رسم اجرائی مقامی رکن اسمبلی نائینی راجندر ریڈی کی شرکت
حیدرآباد/ورنگل- یکم/ جون
( دستور نیوز ڈاٹ کام )

 

گریٹر ورنگل پریس کلب کے زیر اہتمام اسپورٹس میٹ 2024 کے پوسٹر کی رسم اجراء کا پروگرام گریٹر ورنگل پریس کلب کے صدر ویمو لا ناگاراجو کی صدارت میں پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے ورنگل ویسٹ رکن اسمبلی نائینی راجندر ریڈی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب سے وہ سیاست میں آئے ہیں، ان کے صحافیوں کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں چاہے وہ دفتر میں ہوں یا نہ ہوں، اور وہ اچھے اور برے دونوں حالات میں صحافیوں کے ساتھ رہے ہیں اور آئند ہ بھی رہیں گے۔

 

نائینی راجیندر ریڈی نے کہا کہ پرس کلب کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ان صحافیوں کے لیے ایک تفریح ہے جو مسلسل مصروف رہتے ہوئے اور روزانہ بھاگ دوٹ کر کے خبریں اکٹھا کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ وہ اپنی مصروف زندگی کے ایک حصہ میں اپنے اپ کو صحت مند و تندرست رکھنے کے لئے کھیل کود میں بھی اپنا وقت صرف کریں۔

 

اسپورٹس میٹ 2024 کے پوسٹر کی رسم اجراء کے موقع پر پریس کلب کے تمام ذمہ دار بھی موجود تھے۔ پریس کلب کے جنرل سکریٹری بولارپو سدایہ، خازن بولا امر، جرنلسٹس یونین کے قائدین بی آر لینن، توٹا سدھاکر، گڈم کیشوامورتی، گریٹر ورنگل پریس کلب کے انچارج اور کئی صحافیوں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔