BADI BATA COLLECTOR CHAHAT BAJPAI

Government School Enrollment Must Increase Significantly Through Extensive Badi Bata Campaign: Collector Chahat Bajpai

اضلاع کی خبریں
Government School Enrollment Must Increase Significantly Through Extensive Badi Bata Campaign: Collector Chahat Bajpai
بڈی باٹا مہم کو وسیع پیمانے پر چلایا جائے، سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے داخلوں میں نمایاں اضافہ ضروری: کلکٹر چاہت باجپائی

 

ہنمکنڈہ، 19 /مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

چاہت باجپائی نے ضلع میں ’’بڈی باٹا‘‘ پروگرام کو وسیع پیمانے پر منعقد کرتے ہوئے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے داخلوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل جامع حکمت عملی کے ساتھ کام کرتے ہوئے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کا اندراج یقینی بنایا جائے۔

BADI BATA COLLECTOR CHAHAT BAJPAI

منگل کے روز ضلع کلکٹریٹ کے منی کانفرنس ہال میں اس ماہ کی 16 تاریخ سے 19 جون تک جاری ’’بڈی باٹا‘‘ پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی تعلیمی عہدیداروں اور منڈل ایجوکیشن افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی تعلیمی افسر ایل وی گری راج گوڑ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

کلکٹر چاہت باجپائی نے کہا کہ گزشتہ تعلیمی سال کے مقابلے میں اس سال سرکاری اسکولوں میں کم از کم دس فیصد داخلوں میں اضافہ ہونا چاہیے اور اس کے لیے مربوط لائحۂ عمل تیار کیا جائے۔ انہوں نے دیہی سطح پر سرپنچوں، وارڈ اراکین، منڈل سطح کے افسران اور خواتین سیلف ہیلپ گروپس کے نمائندوں کو بھی اس مہم میں شریک کرنے کی ہدایت دی۔

badi bata collector chahat bajpai

انہوں نے کہا کہ عوام میں سرکاری اسکولوں میں بہتر تعلیمی معیار، بنیادی سہولیات اور محفوظ ماحول سے متعلق شعور بیدار کیا جائے تاکہ والدین سرکاری اسکولوں کی طرف راغب ہوں۔ کلکٹر نے بتایا کہ طلبہ کی کم تعداد کے باعث ماضی میں بند کیے گئے بعض سرکاری اسکولوں کو رواں تعلیمی سال سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے آنگن واڑی مراکز میں زیر تعلیم کم عمر بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کروانے کے لیے اقدامات کرنے، کم داخلوں والے اسکولوں پر خصوصی توجہ دینے اور دیہات کی سطح پر بیداری مہم چلانے کی ہدایت دی۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبہ کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ٹرانسپورٹ الاؤنس سہولت ہر مستحق طالب علم تک پہنچانے پر بھی زور دیا۔

کلکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ ہر بچے کو تعلیم سے جوڑنے کے مقصد کے تحت اساتذہ، پنچایت سیکریٹریز اور آنگن واڑی ٹیچرس مشترکہ طور پر گھر گھر سروے کریں۔ انہوں نے اسکولوں کے دوبارہ آغاز کے پیش نظر عمارتوں کی رنگ و روغن اور زیر التوا ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

badi bata collector chahat bajpai

انہوں نے ضلعی تعلیمی حکام کو یہ بھی ہدایت دی کہ نجی اسکولوں میں اساتذہ کی اہلیت، اجازت نامے اور فیس کے ڈھانچے کو حکومتی ضوابط کے مطابق ہونے کے سلسلے میں سخت جانچ کی جائے۔ اس کے علاوہ مردم شماری کے عمل میں بطور اینیومریٹر خدمات انجام دے رہے اساتذہ کو گھریلو اعداد و شمار کی تکمیل جلد انجام دینے کی بھی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم کے منصوبہ بندی کوآرڈینیٹر مہیش، اے ایم او ڈاکٹر منموہن، کمیونٹی کوآرڈینیٹر سوما، جی سی ای او سنیتا، ضلع کے 14 منڈلوں کے ایم ای اوز اور متعدد ہیڈ ماسٹرس شریک تھے۔

Dastoor news