ورنگل مغرب کے ایم ایل اے نائینی راجندر ریڈی نے بھگوان داس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حیدرآباد/ورنگل:-12/اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

انجہانی کامریڈ آر ایس بھگوان داس کی برسی کے موقع پر ورنگل مغرب کے ایم ایل اے مسٹر نائینی راجندر ریڈی نے ہنمکنڈہ اشوکا جنکشن پر ان کے مجسمہ پر پھول کے مالا چڑھاکر انہیں خراج پیش کیا اور اس موقع پر ان کی خدمات کی ستائش کی۔

اس موقع پر مقامی کارپوریٹر پوٹولا سریمن، ریاستی مالیاتی کمیشن کے چیئرمین سر سیلا راجیا، رکن اسمبلی حلقہ وردھنا پیٹ کے آر ناگراجو، سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری سرینواس راؤ، بی آر لینن N.P. آنند اور دیگر نے شرکت کی۔