عرس تقاریب حضرت سید شاہ افضل بیا بانی کے تمام ضروری اقدامات سرکاری طور پر مکمل کر لئے گئے ہیں۔خسرو پاشاہ
حیدرآباد/قاضی پیٹ:-31/اگست
(دستور نیو زڈاٹ کام)
درگاہ قاضی پیٹ حضرت سید شاہ افضل بیا پانی عرس تقاریب کا یکم ستمبر تا تین ستمبر انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ مولانا سید غلام افضل بیابانی المعرف خسر و پاشاہ نے عرس تقاریب کی تمام تفصیلات بتلاتے ہوئے اخباری نمائندوں کی پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرس تقاریب کے موقع پر زائرین کی سہولت کے لیے تمام تر ضروری اقدامات سرکاری طور پر مکمل کرلئے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ درگاہ شریف احاطہ میں اجمیر شریف درگاہ کے مماثل بڑی دیگ نصب کی گئی ہے جس میں 25 ہزار افراد کے لیے طعام کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ انھوں نے ہی کہ انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈں نے درگاہ شریف پر حاضری دینے کا وعدہ کر چکے ہیں ۔
توقع ہیکہ وہ تقاریب میں شریک ہونگے ۔ اسکے علاوہ ریاستی اسمبلی اسپیکر گڈم پرساد کے علاوہ مقامی وزراء ریاستی وزیر آئی ٹی سرید ھر بابو ۔ کونڈا سریکھا ۔ سیتکا و دیگر سیاسی و غیر سیاسی قائدین شرکت کرینگے ۔ انھوں نے کہا کہ تقاریب کے دوران زائرین آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے منتظمین کا تعاون کریں ۔

اس موقع پر سینیر کا نگر یس قائد و سابقہ کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابو بکر ، برادر سجاده منصو ر بیابانی – جانشین سجاده سید محمد بختیار بیا بانی ، مرزا عزیز احمد بیگ و دیگر شریک تھے