سبز ماحول اور صفائی پر توجہہ دیں سویچا دانم اور پچا دانم پروگرام سے کارپوریٹر ڈاکٹر سرتاج بیگم کا خطاب

اضلاع کی خبریں
سبزماحول اور صفائی پر توجہہ دیں سویچا دانم اور پچا دانم پروگرام سے کارپوریٹر ڈاکٹر سرتاج بیگم کا خطاب

 

حیدرآباد/قاضی پیٹ:-5/اگست
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ پروگرام سویچا دانم اور پچادانم  قاضی پیٹ کے 48 ڈویژن میں آج شروع کیا گیا۔
اس پروگرام میں مقامی کارپوریٹر ڈاکٹر سرتاج بیگم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

یہ پروگرام ریلی کی شکل میں شروع ہوا بعد ازاں اس پروگرام میں عوام کو سبزاور صفائی کے پر توجہہ دلاتے ہوئے ڈاکڑ سرتاج بیگم نے کہا کہ اس ڈویژن میں موجود تمام کوڑا کرکٹ کو صاف کرنے اور اٹھانے کے لیے استعمال ہونے والے سوچ بھارت آٹوز روزانہ گھر گھر جا کر کچرا اکٹھا  کرتے ہیں اس خدمات سے بھر پور مستفید ہونے کےلیےشہریوں میں شعور بیداری ضروری ہے ۔

اس کے علاہ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کےآس پاس چھوٹی جھاڑیوں کو صاف کرنے اور ہٹانے کے تعلق سے عوام میں شعور پیدا کرنا اور ڈویژن میں ملبہ ہٹانے، سوکھے اور گیلے کچرے کو صاف کرنے ، قبرستانوں کی صفائی ، سرکاری اسکولوں کے اطراف وا کنا ف میں مچھروں اور حشرات پر پر قابو پانےوالی دواوں کا چھڑکاو یا سپرےکرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کےذریعہ جی ڈبلیو ایم سی کی جانب سے مہیا کئے گئے کیمیکلز کو بارش کا ٹہرا ہوا پانی یا پھر کھلے پلاٹوں میں ٹہرے ہوئے پانی پر چھڑکاوں کرنا ضروری ہے۔اس کے علاوہ فوگ دھواں کو ہر گلی کوچے میں دوہرانہ تاکہ مچھروں پر قابو پا سکے ۔

 

انہوں نے کہا کہ آج کل بچوں کو گلی کے جنگلی کتوں اور بندروں سے بڑا خوف ہے اس خوف کو بھی دور کرنے کے اقتدامات کئے جانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں پرانی خستہ حالت میں موجود عمارتوں کی بھی نشادہی کرنا ہے تاکہ کوئی انہونی کو وقت سے پہلے ہی روکنے کی تدبیر کرسکے ۔ اس کے علاہ پودے لگا کر ہریالی کو برقرار رکھنے کے لیے ڈویژن میں تمام غیر فعال سٹریٹ لائٹس کو تبدیل کرنا اور اس پروگرام میں موجود عوام کے گھر گھر تک ہمارے سبزی اور پھلوں کے پلانٹ فراہم کرناشامل ہے۔

اس پروگرام میں ڈویژن اسپیشل آفیسر نوین، سمپت گورنمنٹ اسکول ہیڈ ماسٹر سوامی اور اسٹاف اور اسکول کے طلباء و طالبا ت، صحت عامہ کے کارکنان آنگن واڑی ٹیچرز، ریسورس پرسن ،مہیلا گروپ آشا ورکرز کے علاوہ کالونی کے صدر و سابق کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر، روی، سرینواس، ہری، یعقوب، امجد ،رامداس اوردیگر اہم احباب نے شرکت کی۔