On the occasion of Dussehra, Chief Minister Revanth Reddy laid the foundation stone of several development programs in his hometown Konda Reddypally

تلنگانہ
دسہرہ تہوار کے موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے آبائی شہر کونڈا ریڈی پلی میں کئی ترقیاتی پروگراموں کا سنگ بنیاد رکھا۔

حیدرآباد:-12/اکتوبر
(دستور نیوزڈاٹ کام)

وزیر اعلی کا عہدہ سنبھال نے کے بعد پہلی بار ریونت ریڈی نے کونڈاریڈی پلی پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گاؤں والوں نے بڑی تعداد میں ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے شیو مندر میں خصوصی پوجا کی اور پھر گاؤں میں 72 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ایک ماڈل گرام پنچایت عمارت کا افتتاح کیا گیا۔ گرام پنچایت کی عمارت کے سامنے آم کا درخت لگایا گیا ۔

On the occasion of Dussehra, Chief Minister Revanth Reddy laid the foundation stone of several development programs in his hometown Konda Reddypally.
On the occasion of Dussehra, Chief Minister Revanth Reddy laid the foundation stone of several development programs in his hometown Konda Reddypally.

اس موقع پر ترقیاتی کاموں کے زمرے میں 55 لاکھ روپیوں کی لاگت سے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ماڈل لائبریری عمارت کا افتتاح کیا گیا۔

بعد ازاں انہوں نے 18 لاکھ روپیوں کی لاگت سے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایس سی کمیونٹی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اورزیر زمین گٹر کے پانی کی پائپ لائن کی تعمیر، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور اندرونی سی سی سڑکوں کی تعمیر 18 کروڑ روپیوں سے شروع کی جائے گی۔اس موقع پر جدید ترین سفری احاطے کی تعمیر اور مرکزی سڑک کے ساتھ برقی روشنی کے کاموں کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کے لیے 64 لاکھ روپیوں کا اعلان کیا گیا۔

On the occasion of Dussehra, Chief Minister Revanth Reddy laid the foundation stone of several development programs in his hometown Konda Reddypally.
On the occasion of Dussehra, Chief Minister Revanth Reddy laid the foundation stone of several development programs in his hometown Konda Reddypally.

بعد ازان 32 لاکھ روپیوں کی لاگت سے چلڈرن پارک اور جمنازیم کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر70 لاکھ روپیوں سے جدید سہولیات کے ساتھ کمیونٹی بلڈنگ کی تعمیراتی کام شروع کیا۔

اس موقع پر چیف منسٹر کے ساتھ ناگرکرنول کے رکن اسمبلی مالو روی، ارکان اسمبلی چکوڈو و مشی کرشنا، کاسی ریڈی نارائن ریڈی، کوچوکولہ راجیش ریڈی اور دیگر عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔